The Dawn News - Health

موبائل کے استعمال سے مرد حضرات کی تولیدی صحت متاثر ہونے کا انکشاف
ایک طویل اور منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے مرد حضرات کی تولیدی صحت متاثر ہوسکتی ہے، اس کے زیادہ استعمال سے مرد حضرات کے اسپرم کم ہونے انکشاف سامنے آیا ہے۔

طبی جریدے ’فریٹلٹی اینڈ اسٹریلٹی‘ میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے اسمارٹ موبائل فون کے استعمال کا مرد حضرات کی تولیدی صحت پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے کئی سال تک تحقیق کی۔

یورپی ملک سوئٹزرلینڈ کے ماہرین نے تقریباً تین ہزار کے قریب 18 سے 22 سال کے نوجوانوں کی خدمات حاصل کیں، جن پر 2005 سے 2018 تک تحقیق کی گئی۔

تحقیق میں شامل تمام رضاکاروں کا تعلق سوئٹزرلینڈ سے تھا اور تحقیق کے دوران ان کے اسپرم کاؤنٹ کو بھی متعدد بار دیکھا گیا۔

تحقیق کے اختتام پر ماہرین نے تمام رضاکاروں سے درجنوں سوالات کرنے کے بعد ان کے اسپرم کاؤنٹ کے ٹیسٹ بھی کیے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو نوجوان ہفتے میں 20 بار موبائل فون کا استعمال کرتے تھے، ان کے اسپرم کاؤنٹ میں نمایاں کمی ہوئی جب کہ اس سے زیادہ بار فون کا استعمال کرنے والے نوجوانوں میں صورتحال مزید سنگین تھی۔

اسی طرح ماہرین نے موبائل فون کو پینٹ میں رکھنے اور کوٹ کے اوپر والے حصے میں رکھنے والے نوجوانوں میں بھی اسپرمز کی مانیٹرنگ کی۔

تحقیق میں شامل 85 فیصد رضاکاروں کے مطابق وہ ہمیشہ اپنے فون کو پینٹ میں رکھتے تھے لیکن ریسرچ میں اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ اسمارٹ فونز کو پینٹ میں رکھنے سے مرد حضرات کے اسپرم کاؤنٹ کم ہوتے ہیں۔

تحقیق سے یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ پرانی ٹیکنالوجی کے موبائل فونز کے استعمال سے اسپرم کاؤنٹ زیادہ تیزی سے کم ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق فور جی ٹیکنالوجی کے حامل فونز کے مقابلے ٹو جی اور تھری جی فونز استعمال کرنے والے مرد حضرات کی تولیدی صحت زیادہ متاثر ہوسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر موبائل فون کی برقی شعاعوں اور ان شعاعوں سے بننے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مرد حضرات کی تولیدی صحت متاثر ہوتی ہے اور اس کا براہ راست اثر اسپرم کاؤنٹ پر پڑتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اسپرم کاؤنٹ کم ہونے کی وجہ سے مرد حضرات کے باپ بننے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے، یعنی ان کی تولیدی صحت خراب ہوتی ہے۔