The Dawn News - Tech

واٹس ایپ چیٹ میں پرانے میسجز کو ڈھونڈھنے کا آسان طریقہ متعارف
دنیا کی سب سے بڑی انسٹینٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اب چیٹ میں پرانے میسجز کو ڈھونڈنے کے لیے آسان طریقہ متعارف کرا دیا ہے۔

واٹس ایپ کے نئے فیچرز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب ’بیٹا انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ چیٹ میں پرانے میسج دیکھنے کے لیے نیا طریقہ متعارف کرایا گیا ہے۔

اس سے قبل واٹس ایپ میں پرانے میسجز کو دیکھنے کا کوئی طریقہ موجود نہیں تھا، البتہ واٹس ایپ کے سرچ بار سے مخصوص الفاظ لکھ کر میسج ڈھونڈے جاسکتے تھے تاہم بعض صارفین کے لیے یہ پیچیدہ طریقہ تھا۔

طویل انتظار کے بعد واٹس ایپ کی جانب سے اب چیٹ کے پرانے پیغامات کو ڈھونڈنا آسان ہوگیا ہے، واٹس ایپ کی جانب سے ایک اسکرین شاٹ شئیر کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گفتگو میں پیغامات ڈھونڈنے کے لیے کلینڈر کا آپشن موجود ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کسی بھی مخصوص تاریخ کو بھیجا گیا پیغام فوراً ڈھونڈ سکیں گے۔

چیٹ میں موجود اس نئے آپشن کی مدد سے آپ پچھلی تاریخوں میں جاکر مخصوص پیغام ڈھونڈ سکتے ہیں، اس کے لیے آپ کو یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ وہ مخصوص پیغام آپ کو کون سی تاریخ کو بھیجا گیا تھا۔

اس نئے فیچر کی مدد سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ چیٹ میں پرانے میسجز کو ڈھونڈنے کے دوران مشکل بھی آسان ہوگی۔

یہ فیچر تحریری پیغامات کے بجائے وائس نوٹ (آڈیو میسجز) جیسے غیر تحریری پیغامات کو ڈھونڈنے میں مدد گار ثابت ہوگا کیوں کہ وائس نوٹ میں کوئی تحریر نہیں ہوتی اور تحریری پیغامات کو لکھ ہی ڈھونڈا جاسکتا ہے۔

تاہم کلینڈر کی مدد سے آپ مخصوص تاریخ کو کلک کرکے اپنا پرانا آڈیو نوٹ بھی باآسانی ڈھونڈ سکتے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ فیچر ابھی صرف چند صارفین کے لیے آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا ہے، آئندہ چند دنوں میں یہ فیچر عام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔