The Dawn News - Pakistan

افغانستان کا پاکستان سے کراچی بندرگاہ پر کھڑے ہزاروں کنٹینرز چھوڑنے کا مطالبہ
افغانستان کے عبوری وزیر تجارت نورالدین عزیزی نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ درآمدی سامان سے لدے ہزاروں کنٹینرز کو جانے کی اجازت دے جو کہ پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کارگو پر پابندی کے بعد سے کراچی پورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ٹیکسز کی مد میں لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے کیونکہ سامان اس کی بندرگاہوں سے خشکی سے گھرے ملک افغانستان میں ڈیوٹی فری بھیجا جارہا ہے اور پھر سرحد پار واپس اسمگل کیا جاتا ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مزید ٹیکس اور ڈیوٹی کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کراچی پورٹ پر افغانستان بھیجے جانے والے 3 ہزار سے زائد کنٹینرز کو روک رکھا ہے جس سے تاجروں کو لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

ان کنٹینرز میں اعلیٰ معیار کا الیکٹرانکس سامان، مشینی پرزے، کیمیکلز اور ٹیکسٹائل کی اشیا موجود ہیں، یہ سب چیزیں اگر پاکستان میں درآمد کی جائیں تو ان پر بھاری محصولات عائد ہوتے ہیں۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان بھیجے جانے والے اس سامان کی مقدار میں گزشتہ 2 برسوں کے دوران اضافہ ہوا ہے اور وہاں کی مارکیٹ کے حجم کو دیکھتے ہوئے یہ غیرحقیقی معلوم ہوتا ہے۔

اسلام آباد میں افغانستان کے سفارت خانے سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا کہ طالبان کے عبوری وزیر تجارت حاجی نورالدین عزیزی کی سربراہی میں افغان وفد نے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی۔

بیان میں کہا گیا کہ حاجی نورالدین عزیزی اور جلیل عباس نے دونوں ممالک کے ٹرانزٹ مسائل اور چیلنجز کے بارے میں بات کی۔

پشاور میں افغان قونصل خانے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کراچی پورٹ پر سیکڑوں کنٹینرز کئی ماہ سے کھڑے ہیں، کچھ کنٹینرز کو ایک سال سے زائد عرصے سے روک رکھا ہے، اندر کا سامان خراب ہو رہا ہے اور تاجروں کو نقصان ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ اگست 2021 میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے تجارتی تنازع افغانستان اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والےکئی مسائل میں سے ایک ہے۔