The Dawn News - Tech

ہنگامی برطرفی کے بعد سیم آلٹمین کی اوپن اے آئی میں واپسی
اوپن اے آئی کے بورڈ کی جانب سے مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے نامور امریکی سرمایہ کار سیم آلٹمین کو چند روز قبل ہنگامی برطرفی کے بعد آج دوبارہ بطور سی ای او بحال کردیا گیا ہے۔

19 نومبر کو بورڈ کی جانب سے سیم آلٹمین کو سی ای او کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اراکین کا کہنا تھا کہ سیم آلٹمین اپنے رابطوں کے دوران مسلسل کھل کر بات نہیں کرتے اور چیف ٹیکنالوجی افسر میرا مورتی عبوری سی ای او کے طور پر کام کریں گی۔

بورڈ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سیم آلٹمین کمپنی کی قیادت کرنے کی اہلیت پر اعتماد کھو چکے ہیں اور رابطوں کے دوران کھل کر بات نہ کرنے کی وجہ سے ان کی ذمہ داریاں نبھانے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔

سیم آلٹمین کی برطرفی کی خبر سننے کے فوراً بعد ہی اوپن اے آئی کے صدر گریگ بروک مین عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے جس کے بعد کمپنی کے ملازمین میں کھلبلی مچ گئی تھی۔

بعد ازاں یہ خبریں بھی گردش کرنے لگیں کہ اوپن اے آئی کے تقریباً 700 ملازمین نے کمپنی چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔

تاہم اب کمپنی نے سیم آلٹمین کو بطور سی ای او دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد سابق صدر گریگ بروک مین، جو آلٹمین کی برطرفی کے خلاف احتجاجاً مستعفی ہوئے تھے، نے بھی واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق سیم آلٹمین کی بحالی کے بعد اوپن اے آئی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ سیم آلٹمین کی بحالی ایک اصولی معاہدے کے تحت ہو رہی ہے، معاہدے کے تحت نیا بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دینے پر اتفاق ہوا ہے اور پرانے بورڈ میں سے صرف ایک فرد کام جاری رکھے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ بورڈ اوپن اے آئی کی گورننس کو دوبارہ ترتیب دینے کا کام کرے گا، اوپن اے آئی میں 10 ارب ڈالرز سے زائد سرمایہ کاری کرنے والی کمپنی مائیکروسافٹ کی سی ای او ستیا ناڈیلا نے حالیہ تبدیلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی مزید ’سرپرائزز‘ نہیں دیکھنا چاہتی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ نیا بورڈ آف ڈائریکٹرز 9 افراد پر مشتمل ہوگا جس میں مائیکرو سافٹ اور سیم آلٹمین کو ایک، ایک نشست دی جائے گی۔

اس کے علاوہ اوپن اے آئی کی جانب سے ایک خودمختار کمپنی سے سیم آلٹمین کی برطرفی کے معاملے پر تحقیقات بھی کروائی جائیں گی۔

اوپن اے آئی میں بطور سی ای او دوبارہ بحال ہونے کے بعد سیم آلٹمین نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’وہ اوپن اے آئی میں واپس آرہے ہیں۔‘

انہوں  نے مزید لکھا کہ ’پچھلے کچھ دنوں کے دوران میں نے جو کچھ کیا وہ اس ٹیم اور اس کے مشن کو ساتھ رکھنے کے لیے کیا تھا۔‘

سیم آلٹمین کی بحالی کے بعد گریگ بروک مین نے بھی ’ایکس‘ پر ملازمین کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم واپس آگئے ہیں‘۔