The Dawn News - Tech

پاکستان میں بھی انسٹاگرام ریلز ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر متعارف
کیا آپ بھی انسٹاگرام پر پسندیدہ ریلز کو بغیر کسی جھنجھٹ کے ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں؟ تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب تمام صارفین کے لیے نیا آپشن متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت آپ ریلز کو باآسانی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

انسٹاگرام پر اگرچہ پہلے سے ہی ڈاؤن لوڈنگ کا آپشن موجود تھا لیکن پہلے ہر صارف اپنی ویڈیو ہی ڈاؤن لوڈ کر سکتا تھا۔

اسی طرح باقی صارفین دوسروں کی ویڈیوز اور ریلز کی لنک کاپی کرکے اسے ڈاؤن لوڈنگ سافٹ ویئرز سے ڈاؤن لوڈ کرپاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

اب صارفین کسی بھی ریلز کو دیکھنے کے بعد اسے مرضی کے مطابق آسانی سے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکیں گے، یعنی انہیں کسی دوسرے سافٹ ویئر کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ٹیکنالوجی کی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے انسٹاگرام کے براڈکاسٹ چینل پر اعلان کیا ہے کہ اب صارفین پبلک اکاؤنٹس کی جانب سے پوسٹ کی گئی ریلز کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ ’پبلک اکاؤنٹس کی جانب سے پوسٹ کی گئی ریلز کو اپنے کیمرہ رول میں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، آپ جو بھی ریلز ڈاؤن لوڈ کریں گے اس میں ریلز بنانے والے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا واٹر مارک بھی شامل ہوگا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیچر جون میں صرف امریکا میں متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب یہ تمام ممالک کے صارفین کے لیے متعارف کروادیا گیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کے صارفین اپنی ریل ڈاؤن لوڈ کرنے کے فیچر کو بند بھی کرسکتے ہیں، ’اگر آپ کو کوئی ریلز پسند ہے اور اس پر ڈاؤن لوڈ کرنے کا آپشن موجود نہیں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب سے فیچر کو بند کردیا گیا ہے، تاہم پھر بھی آپ اس مخصوص ریلز کو save کرسکتے ہیں۔‘

انسٹاگرام ریلز ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ:

1۔ سب سے پہلے اپنے انسٹاگرام ایپ کھولیں اور جس ریل کو آپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں اس پر کلک کریں۔

2۔ ریل پر ’شیئر‘ آئیکن پر کلک کریں اور ’ڈاؤن لوڈ‘ کے آپشن کو کلک کریں۔

3۔ ڈاؤن لوڈ کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد مخصوص ریلز آپ کے فون پر سیو ہوجائے گی۔