The Dawn News - Pakistan

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی بُلند ترین سطح عبور کر گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 59 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد 186.51 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوگیا۔

پی ایس ایکس میں کے ایس ای-100 انڈیکس گزشتہ کاروباری روز کے مقابلے میں 186.51 پوائنٹس یا 0.32 فیصد اضافے کے بعد 59 ہزار 86.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 9 بج کر 53 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 461 پوائنٹس یا 0.78 فیصد اضافے کے بعد 59 ہزار 361 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کے ایس ای-100 انڈیکس گزشتہ روز 58 ہزار 900 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

آئندہ ماہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ڈالر ملنے کی توقع، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور ترسیلات سے متعلق مثبت اشاریوں کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز لمیٹڈ کے ایکویٹیز ہیڈ رضا جعفری نے مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کی وجہ غیر ملکی خریداری بحال ہونے کو قرار دیا تھا۔

انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ حکومت کی جانب سے معیشت پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ شرح سود میں مستقبل میں کمی متوقع ہے۔

خیال رہے کہ 22 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 827 پوائنٹس اضافے کے بعد 58 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر گیا تھا۔

اسی طرح 16 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کے بعد 57 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے قبل 13 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1132 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا تھا، اس سے قبل 10 نومبر کو 55 ہزار، 8 نومبر کو 54 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

3 نومبر کو صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔