The Dawn News - News

پیپلز پارٹی کی بلاول اور آصف زرداری کے درمیان اختلافات کی خبروں کی تردید
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر خارجہ پہلے سے شیڈول دورے پر دبئی روانہ ہوئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے یہ بیانات ایک ایسے موقع پر سامنے آئے ہیں جب آج کئی نیوز چینلز نے رپورٹ کیا کہ بلاول پارٹی قیادت کو بتائے بغیر اچانک دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔

ان رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ بلاول کی بیرون ملک روانگی کا تعلق آصف زرداری کے حالیہ انٹرویو کے بعد باپ بیٹے کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات سے ہے کیونکہ حال میں حامد میر کو دیے گئے انٹرویو میں سابق صدر مملکت نے کہا تھا کہ بلاول ابھی پوری طرح سے تربیت یافتہ نہیں ہیں۔

جمعرات کی رات جیو نیوز کو انٹرویو میں آصف زرداری نے کہا تھا کہ بلاول کو ابھی وقت لگے گا، بلاول مجھ سے زیادہ باصلاحیت، پڑھے لکھے ہونے کے ساتھ ساتھ زیادہ اچھا بولتے ہیں لیکن تجربہ تجربہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بلاول جلسوں سے خطاب کے دوران بارہا یہ کہتے رہے ہیں کہ اب قوم کو بزرگ سیاست دانوں کو گھر بٹھا کر عام انتخابات میں نئی نسل کو موقع دینا چاہیے۔

اس سے قبل رواں سال اگست میں قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے بلاول نے کہا تھا کہ نواز شریف اور زرداری صاحب کو ایسے فیصلے کرنے چاہئیں جس سے میرے لیے اور مریم صاحبہ کے لیے سیاست آسان ہو، مشکل نہ ہو، جس طریقے سے ہم چل رہے ہیں اس سے ایسا لگ رہا ہے کہ ہمارے بڑوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جو 30سال آپ لوگوں نے سیاست بھگتی ہے، آپ چاہتے ہیں اگلے 30سال ہم وہی سیاست کریں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلاول خیبر پختونخوا کے دورے کے بعد اپنے پہلے سے شیڈول دورے کے مطابق کل دوپہر دبئی روانہ ہو گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور آصف زرداری کے درمیان اختلافات کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے بھی اس مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں کیوں چند چینلز پر اس طرح کی افراتفری پر مبنی رپورٹنگ کی جا رہی ہے، چیئرمین بلاول کل دوپہر اپنے شیڈول کے مطابق دبئی روانہ ہو گئے تھے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف چینلز پر بلاول کی روانگی سنسنی خیز انداز میں پیش کی جا رہی ہے حالانکہ بلاول بھٹو زرداری پہلے بھی دبئی جا چکے ہیں، ان کے چند اہل خانہ بھی وہاں موجود ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ روانگی بلاول کے پروگرام کا حصہ تھی، انہوں نے ایک ہفتہ خیبر پختونخوا میں گزارا جہاں وہ بہت مصروف رہے اور ہر دن کوئی نہ کوئی سرگرمی انجام دی جا رہی تھی اور اب اس دورے کے اختتام پر وہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول پارٹی کے چیئرمین ہیں اور انہیں مجھے بتا کر جانے کی ضرورت نہیں، وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ہیں اور اگر وہ اپنی ذاتی مصروفیات کی غرض سے دبئی جاتے ہیں تو اس میں کوئی اچنھبے کی بات نہیں لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ کچھ لوگ اس کو خبر بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور اس طرح کی خبروں سے چینلز اپنی ساکھ خود داؤ پر لگاتے ہیں۔

شازیہ مری نے مزید واضح کیا کہ بلاول کی بیرون ملک روانگی کا گزشتہ روز ٹی وی پر نشر ہونے والے آصف زرداری کے انٹرویو سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں نہیں سمجھتی کہ اس انٹرویو سے بھی ایسا کوئی نتیجہ اخذ کیا جانا چاہیے۔

آصف زرداری کا انٹرویو

گزشتہ روز جیو نیوز کو دیے گئے انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ بلاول نے ابھی پوری طرح سے تربیت حاصل نہیں کی، اس کی تربیت کر رہے ہیں، ابھی انہیں وقت لگے گا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے بلاول کے حوالے سے سوال پر کہا تھا کہ آج کی نوجوان نسل کی اپنی سوچ ہے اور سوچ کے اظہار کا ان کو حق حاصل ہے، اگر میں بلاول کو روکوں گا تو اور مسئلے ہوں گے، وہ کہے گا کہ ٹھیک ہے آپ سیاست کریں، میں نہیں کرتا، پھر میں کیا کروں گا۔

بلاول کی جانب سے بزرگ سیاست دانوں کو گھر بیٹھنے کے مشورے کے حوالے سے سابق صدر مملکت نے کہا تھا کہ بلاول یہ بات صرف مجھ سے نہیں بلکہ سب سے کہہ رہے ہیں، سیاست میں سیکھتے سیکھتے وقت لگتا ہے، مجھ سے اب بھی غلطیاں ہوتی ہیں، نئی پود کی سوچ یہی ہے کہ آپ کو کچھ معلوم نہیں۔