The Dawn News - Sport - Cricket

ذکا اشرف کا پنڈی اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے کیمپ کا دورہ، ’پوری قوم کو بابر پر فخر ہے‘
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری انتظامی کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کی روانگی سے قبل راولپندی میں تربیتی سیشن کے دوران کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پوری قوم کو بابراعظم جیسے بلے باز پر فخر ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ذکا اشرف نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے روانگی سے قبل قومی ٹیم کا کیمپ لگایا گیا ہے۔

قومی ٹیم سے ملاقات کے دوران بورڈ کی کمیٹی کے چیئرمین نے خصوصاً سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو بابر جیسے بلے باز پر فخر ہے۔

ذکا اشرف نے فاسٹ باؤلرز خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی کو بھی سراہا جنہیں حال ہی میں بابر اعظم کی جگہ قومی ٹی20 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

بھارت میں منعقدہ ون ڈے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس کی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

بورڈ کے عبوری سربراہ نے سابق کپتان سرفراز احمد کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین پرفارمنس کے بعد سینئر کھلاڑی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ میں منتخب کیا گیا۔

سرفراز کی زیر قیادت کراچی وائٹس کی ٹیم نے گزشتہ ماہ لاہور میں کھیلے گئے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں فیصل آباد کو شکست دی تھی۔

انہوں نے کیمپ میں ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان شان مسعود سے بھی گفتگو کی اور ان سے آسٹریلیا سے ہونے والی سیریز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ذکا اشرف نے قومی ٹیم کے نئے ڈائریکٹر محمد حفیظ اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے بھی ملاقات کی۔

بورڈ کے سربراہ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے حوالے سے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے بھی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور دورے کے ساتھ ساتھ کیمپ کے حوالے سے گفتگو کی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری کیمپ میں باؤلنگ کوچز عمر گل اور سعید اجمل بھی کھلاڑیوں کے ساتھ مصروف نظر آئے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا کہ اوپنر امام الحق کی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد سرفراز احمد، بابر اعظم اور لیگ اسپنر عثمان قادر کیمپ میں واپس آگئے ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ فاسٹ باؤلر حسن علی کے ساتھ ساتھ اسپنر ساجد خان، فاسٹ باؤلر محمد علی، ثمین گل اور علی شفیق نے کیمپ جوائن کر لیا ہے، یہ تینوں دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں لیکن انہیں ٹیم کے ہمراہ تربیت کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کا 18 رکنی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

شان مسعود ( کپتان )، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی