The Dawn News - Tech

اسپاٹی فائے کا 1500 ملازمین نکالنے کا اعلان، 5 ماہ تک تنخواہ اور مراعات لیتے رہیں گے
میوزک اسٹریمنگ ملٹی نیشنل کمپنی ’اسپاٹی فائے‘ نے دنیا بھر سے اپنے 1500 ملازمین کو فوری طور پر ملازمت سے نکالنے کا اعلان کردیا۔

ساتھ ہی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ملازمت سے نکالے جانے والے افراد 5 ماہ تک ’سرونس پے‘ کے تحت تنخواہ، ہیلتھ انشورنس اور اپنی رہ جانے والی تمام چھٹیوں کا معاوضہ بھی حاصل کر سکیں گے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسپاٹی فائے کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) نے ملازمین کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ دنیا بھر سے کمپنی اپنے 17 فیصد اسٹاف کو کم کر رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملازمین کو نکالنے کا آغاز جنوری 2024 سے ہوجائے گا اور پہلے مرحلے میں 600 ملازمین کو فارغ کیا جائے گا جب کہ سال بھر میں مجموعی طور پر 1500 ملازمین کو برطرف کیا جائے گا۔

اسپاٹی فائے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطرف ہونے والے ملازمین کو 5 ماہ تک تنخواہ، ہیلتھ انشورنس، چھٹیوں کے پیسے، امیگریشن سے متعلق معاونت سمیت دیگر سہولیات دی جاتی رہیں گی۔

یعنی جس ملازم کو جس ماہ نوکری سے نکالا جائے گا، اس کے اگلے 5 ماہ تک اسے تنخواہ اور دیگر مراعتیں دی جاتی رہیں گی۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر نے تمام ملازمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ ملازمتوں سے برطرف ہونے والے افراد متاثر ہوں گے۔

انہوں نے ملازمین کے کام اور محنت کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی انتھک محنت اور کاوشوں کی وجہ سے ہی کمپنی کے سبسکرائبرز کی تعداد نصف ارب تک جا پہنچی ہے اور پلیٹ فارم پر ہزاروں گلوکار و آرٹسٹ پرفارمنس کر رہے ہیں۔

کمپنی کے مطابق مالی اخراجات بڑھ جانے کی وجہ سے ملازمین کو برطرف کیا جا رہا ہے، کیوں کہ بڑھے ہوئے اخراجات سے کمپنی اپنے دیرینہ مقاصد پورے نہیں کر سکے گی۔