The Dawn News - Life & Style

ناریل اور بادام کے آٹے کی روٹی کھاتا ہوں، اعجاز اسلم
سینیئر اداکار اعجاز اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اچھی صحت کا ایک راز یہ بھی ہے کہ وہ ’گلوٹین فری‘ آٹے سے تیار شدہ روٹی کھانے کے ساتھ ساتھ ناریل کا پانی اور زیتون کا تیل بھی پیتے ہیں۔

اعجاز اسلم نے حال ہی میں ’دی نائٹ شو‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت اپنی فٹنس سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک بار وہ اداکار نبیل ظفر سمیت دیگر کے ہمراہ یورپی ملک فرانس گئے، جہاں وہ ہوٹل میں ٹھہرے اور انہوں نے وہاں جاتے ہی ویٹرز کے ساتھ انگریزی میں بات کی تو ہوٹل کے اسٹاف کو برا لگا۔

انہوں نے بتایا کہ ہوٹل کے ویٹرز کو ان کا انگریزی بولنا اتنا برا لگا کہ انہیں ناشتے میں انڈے ہی نہیں دیے گئے اور خاتون ویٹر نے یہ تاثر دیا کہ وہ ان کی بات ہی نہیں سمجھ رہیں۔

سینیئر اداکار کے مطابق انہوں نے خاتون ویٹر کو سمجھانے کے لیے کاغذ پر انڈے کی شکل بنائی، انہیں مرغی کی آوازیں سنائیں، انگریزی میں انڈے کا نام بتانے سمیت دیگر طریقے بھی آزمائے لیکن خاتون ویٹر یہ تاثر دیتی رہیں کہ وہ ان کی بات نہیں سمجھ رہیں اور انہیں ناشتے میں انڈہ ہی نہیں دیا گیا۔

اعجاز اسلم کا کہنا تھا کہ دراصل خاتون کو یہ بات بری لگی کہ انہوں نے آتے ہی ان کے ساتھ فرانسیسی زبان کے بجائے انگریزی میں بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں انہوں نے فرانسیسی زبان کے چند الفاظ سیکھے اور ہر کسی سے فرانسیسی میں بات کرنے لگے تو ان کی خوب مہمان نوازی کی گئی۔

ایک سوال کے جواب میں اعجاز اسلم نے بتایا کہ وہ اپنی ساتھی اداکاراؤں کو اپنی عمر غلط نہیں بتاتے بلکہ کوئی ان سے عمر پوچھتا ہی نہیں۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ تمام اداکاراؤں کو ان کی عمر کا علم ہے اور انہیں غلط عمر بتانے کی ضرورت ہی نہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان سے زیادہ تر مداح ملتے وقت انہیں یہی بولتے ہیں کہ وہ انہیں بچپن سے دیکھتے آرہے ہیں لیکن اداکار ویسے کے ویسے ہی ہیں۔

اعجاز اسلم نے فٹنس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی غذائیت اور ورزش کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہیں، وہ اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ عام طور پر ’گلوٹین فری‘ غذائیں کھاتے ہیں، یعنی وہ ایسی غذائیں کھاتے ہیں جن سے خصوصی پروٹینز نکال دیے جاتے ہیں جو کہ بعض افراد کی غذائی نالی کو متاثر کرتے ہیں۔

اعجاز اسلم کا کہنا تھا کہ ’گلوٹین فری‘ غذائیں غذائی نالی کے لیے بہترین ہوتی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ زیادہ تر بیماریاں غذائی نالی اور غلط غذائیں کھانے کی وجہ سے ہوتی ہیں، اس لیے وہ اپنی غذا کے حوالے سے بہت زیادہ محتاط ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ناریل کے آٹے، بادام کے آٹے سمیت ’بک ویٹ‘ کے آٹے کی روٹیاں کھاتے ہیں جب کہ یومیہ بنیادوں پر ناریل کا پانی بھی پیتے ہیں۔

اعجاز اسلم کا کہنا تھا کہ وہ زیتون کے تیل کو سلاد کے اوپر ڈال کر سلاد کھاتے ہیں یا پھر براہ راست زیتون کا تیل پانی کی طرح پی لیتے ہیں۔

ان کے مطابق وہ عام طور پر زیتون کے تیل کا ایک چمچ پیتے ہیں، ساتھ ہی میں وہ کھوپڑے کا تیل بھی اسی طرح استعمال کرتے ہیں۔