The Dawn News - Pakistan - Punjab

’ہمسایہ ملک کے شہریوں نے سکھ جوڑے کو لوٹا‘
لاہور کے آرگنائزڈ کرائم یونٹ (او سی یو) نے کہا ہے کہ ایک ہفتے قبل گلبرگ میں  سکھ برادری کے افراد کو مبینہ طور پر لوٹنے والے ڈاکو پڑوسی ملک کے شہری ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے ایس پی  آفتاب پھلروان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزموں کی شناخت کے لیے ایک ہزار سے زائد نجی کیمروں کی جانچ کی،  جو رائیونڈ کےقریب ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرائے پر رہ رہے تھے اور مالک مکان نے اپنے کرائے داروں کی رجسٹریشن مقامی پولیس تھانے میں نہیں کروائی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے ڈاکوؤں کے گروہ کے سرغنہ، اس کی بیوی اور ایک کزن کو حراست میں لے لیا، جو پڑوسی ملک کے شہری ہیں۔

ملزمان کا تعلق بھارت سے ہونے کے سوال پر ایس پی نے جواب دیا کہ بالکل بھی نہیں اور مزید کہا کہ کسی ملک کا نام لینا دانشمندی نہیں ہوگی۔

آفتاب پھلروان کا کہنا تھا کہ یہ ان ملزمان کا انفرادی عمل ہے اور اس عمل سے ان کے ملک یا انتطامیہ کا کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان غیر ملکی شہریوں کو ہدف بناتے تھے اور وہ لاہور میں متعدد بار اسٹریٹ کرائم کر چکے ہیں۔

آفتاب پھلروان نے کہا کہ ان ملزمان  نے  ایک ہفتے پہلے کنول جیت سنگھ اور ان کی اہلیہ کو لبرٹی مارکیٹ میں خریداری کرتے ہوئے لوٹا۔

ایس پی کا کہنا تھا کہ کنول جیت سنگھ ایک سینئر سیاستدان ہیں اور ان کی اہلیہ بھارت میں پنجاب اسمبلی کی سابق رکن رہ چکی ہیں، انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ان سے بندوق کےزور پر رقم اور جیولری چھینی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے سی سی پی او نے ہائی پروفائل ڈکیتی کا سراغ لگانے کے لیے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کو کام سونپا۔

آفتاب پھلروان نے بتایا کہ آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے ملزمان کے پاس سے وائرلیس سیٹ، 9 ایم ایم پستول اور سکھ خاندان کے خلاف جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی بر آمد کرلی، نام نہ ظاہر کرنے کی درخواست پر ایک پولیس افسر نے ڈان کو بتایا کہ گرفتار ملزمان فارسی بول رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں ان کے جرم کی طرف پاکستانی حکام کی توجہ مبذول ہونے کے بعد ملزمان نے کراچی کا سفر کیا اور بالآخر وہ اپنے آبائی ملک فرار ہونے کے لیے تقریباً وہاں پہنچ گئے تھے، لیکن او سی یو پولیس نے ان کے موبائل فون کال ریکارڈز کے ذریعے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا۔

پولیس افسر نے افسوس کا اظہار کیا کہ ڈاکوؤں کی جانب سے استعمال کیے جانے والی سڑکوں پر نصب  تمام سیف سٹی کیمرے کام نہیں کر رہے تھے۔