The Dawn News - Pakistan

ایشیائی ترقیاتی بینک کو پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہونے کی توقع
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی بحالی اب بھی زیادہ اعتماد نہ ہونے کے سبب محدود ہے، جبکہ بُلند مہنگائی کے سبب آبادی کی قوت خرید شدید متاثر ہوئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق منیلا میں مقیم اے ڈی بی نے ایشین ڈیولپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا کہ جولائی تا اکتوبر کے درمیان اوسط 28.5 فیصد کے مقابلے میں مہنگائی میں کمی کی توقع ہے، جس کی وجہ مالیاتی نظم و ضبط اور سخت زری پالیسی ہے، اس کے ساتھ ساتھ خوراک اور اہم خام مال کی بہتر دستیابی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا پیسیفک خطے کے لیے معاشی نمو بڑھنے کی رفتار پہلے کے 4.7 فیصد کے تخمینے سے بڑھا کر 4.9 فیصد کر دی ہے، جس کی وجہ چین اور بھارت میں مضبوط مقامی طلب اور توقع سے زیادہ ترقی کی رفتار ہے۔

اے ڈی بی نے پیش گوئی کی ہے کہ چین کی معیشت رواں برس 5.2 فیصد پھیلے گی، یہ تخمینہ پہلے کے 4.9 فیصد سے بہتر ہے، کیونکہ تیسری سہ ماہی میں صرف اور سرمایہ کاری کے سبب شرح نمو کا بڑھنا ہے، اسی طرح بھارتی معیشت کے بڑھنے کی توقع بھی 6.3 فیصد کے بجائے اب 6.7 فیصد کی گئی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے چیف اکانومسٹ الربٹ پارک نے بتایا کہ عالمی سطح پر چیلنجز کے باوجود ترقی پذیر معیشتوں کے بڑھنے کی رفتار مضبوط ہے، خطے میں مہنگائی بھی بتدریج قابو میں آ رہی ہے۔

اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق خطے میں مہنگائی کا آؤٹ لک پہلے کی گئی 3.6 فیصد کی پیش گوئی کے مقابلے میں کم ہر کر 3.5 فیصد پر آگیا ہے، جبکہ اگلے سال مہنگائی بڑھ کر 3.6 فیصد ہونے کی توقع ہے۔

اسی طرح جنوب مشرقی ایشیا میں رواں برس معاشی نمو 4.6 فیصد سے کم ہو کر 4.3 فیصد رہنے کی توقع ہے، جس کی وجہ برآمدات کی کمزور طلب ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکا اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں مسلسل زیادہ شرح سود کی وجہ سے خطے کی کمزور بالخصوص زیادہ مقروض معیشتوں میں مالیاتی عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے جنوبی ایشیا میں 2023 میں معاشی شرح نمو بڑھنے کی رفتار بڑھا کر 5.7 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی ہے، جس کی بنیادی وجہ بھارت میں جولائی تا ستمبر کے دوران توقع سے زیادہ شرح نمو ہے۔

بنگلہ دیش اور مالدیپ میں شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی کے باوجود جنوبی ایشیا میں معیشتوں کے بڑھنے کی رفتار 6 فیصد رہنے کی توقع برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک بشمول پاکستان میں شرح نمو بڑھنے کی رفتار  کی توقع برقرار رکھی گئی ہے۔