The Dawn News - Sport

ٹیسٹ کا تیسرا روز: آسٹریلیا کے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 84 رنز، پاکستان پر 300 کی برتری
پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف پوزیشن مضبوط ہے، دوسری اننگز میں میزبان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنائے اور اسے قومی ٹیم پر 300 رنز کی برتری حاصل ہوگئی، اس سے قبل مہمان ٹیم کے 271  رنز پر تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔

دو میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں میزبان کپتان پیٹ کمنز نے مہمان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تیسرے روز کینگروز نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اسے پاکستانی فاسٹ باؤلر کے خطرناک اسپیل کے سبب شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے ہی اوور میں خرم شہزاد نے جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر کو صفر پر چلتا کیا۔

مارنس لبوشین بھی خرم شہزاد کے وار نہ سہہ سکے اور 18 گیندوں پر صرف 2 رنز بنا کر وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔

اس کے بعد سینئر بیٹر اسٹیون اسمتھ اور عثمان خواجہ نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے  79 رنز کی ساجھے داری کے ساتھ میزبان ٹیم کے اسکور کو تیسرے روز کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز تک پہنچا دیا۔

عثمان خواجہ 34 اور اسٹیون اسمتھ 43 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 19 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل پاکستان پہلی اننگز میں 271 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق 62، عبداللہ شفیق 42، کپتان شان مسعود 30، سعود شکیل 28، بابر اعظم 21، عامر جمال 10، فہیم اشرف 9، خرم شہزاد 7،  شاہین آفریدی 4
اور سرفراز احمد 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ  آغا سلمان 28 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا، محض ایک رنز اضافے کے بعد خرم شہزاد اپنے وکٹ گنوا بیٹھے، کریز پر موجود امام الحق کا ساتھ دینے بابر اعظم میدان میں اترے۔

دونوں نے مل کر اسکور کو 181 رنز تک پہنچایا، تاہم بابر اعظم 21 رنز پر ہمت ہار بیٹھے اور مچل مارش کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔

پاکستان کی جانب سے میچ میں واحد نصف سینچری بنانے والے دائیں ہاتھ کے بیٹر امام الحق بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، وہ 191 گیندوں پر 62 رنز بنا سکے، اس موقع پر 192 رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔

اس کے بعد آنے والے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو مچل اسٹارک نے اندر آتی ایک خوبصورت گیند پر چلتا کیا، وہ صرف 3 رنز بنا سکے۔

تیسرے روز کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے تھے۔

کھانے کے وقفے کے بعد 12  رنز پر کھیلنے والے سعود شکیل اور 4 رنز پر کریز پر موجود آغا سلمان نے اسکور کو 230 رنز تک پہنچایا، لیکن بائیں ہاتھ کے بیٹر سعود کی ہمت 28 رنز پر جواب دے گی اور وہ ہیزل وڈ کی گیند پر وارنر کو کیچ دے بیٹھے۔

پاکستان کو آٹھواں نقصان فہیم اشرف کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ بھی 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، قومی ٹیم کی نویں وکٹ 258 رنز پر گرئی، جب 10 رنز پر بیٹنگ کرنے والے عامر جمال کو وکٹ کیپر ایلکس کیری نے نیتھن لوئن کی گیند پر اسٹمپ کیا۔

اس کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ٹریوس ہیڈ نے 4 رنز پر چلتا کرکے پاکستان کی اننگز کا خاتمہ کیا۔

پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 271 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے  نیتھن لوئن نے3، مچل اسٹارک اور کمنز نے 2، 2 جبکہ مچل مارش، ہیزل ووڈ اور ہیڈ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔

پاکستان نے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے تھے، اس سے قبل میزبان آسٹریلیا 487 رنز بناکر آوٹ ہوگئی تھی۔

آسٹریلیا کی جانب ڈیوڈ وارنر نے شان دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 164 رنز بنائے  تھے، اس کے علاوہ مچل مارش 90، عثمان خواجہ 41 رنز، مارنس لبوشین 16، اسٹیون اسمتھ 31 جبکہ ٹریوس ہیڈ 40 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔

قومی ٹیم کے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر نے 111 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ خرم شہزاد نے 2، شاہین آفریدی اور فہم اشرف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: شان مسعود (کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال خرم شہزاد

آسٹریلیا: پیٹ کمنز (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیون اسمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، مچل اسٹارک، ایلکس کیری، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ۔