The Dawn News - Pakistan

عام انتخابات: کاغذات نامزدگی کل سے جمع کرائے جاسکیں گے
عام انتخابات کے شیڈول کے مطابق انعقاد کے حوالے سے شکوک و شبہات مسترد کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز بالآخر کل (بدھ) سے شروع ہو جائے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے 144 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور 859 ریٹرننگ افسران (آر اوز) آج حلف اٹھائیں گے، جس کے بعد کاغذات نامزدگی باضابطہ طور پر وصول کرنے کے لیے پبلک نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پہلے سے جاری ٹائم لائن کے مطابق تمام ممکنہ انتخابی امیدوار 20 دسمبر سے 22 دسمبر کے درمیان اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔

دریں اثنا الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی توجہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 104 کی طرف مبذول کراتے ہوئے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ خواتین اور غیرمسلموں کے لیے مخصوص نشستوں پر اپنے امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں 22 دسمبر کو یا اس سے پہلے جمع کرائیں۔

اس ترجیحی فہرست میں اتنے امیدواروں کے اضافی نام شامل ہو سکتے ہیں جو کوئی سیاسی جماعت خواتین اور غیر مسلموں کے لیے مخصوص نشستوں پر الیکشن لڑنے کے لئے ضروری سمجھے تاکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران امیدواروں کی نا اہلی یا قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مدت کے دوران اگر کوئی نشست خالی ہو تو اس ترجیحی فہرست سے وہ نشست پرُ کی جا سکے۔

حلف برداری کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمشنر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سے حلف لیں گے، جو اس کے بعد اپنے اپنے ضلع میں ہر ریٹرننگ افسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر سے حلف لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح ریٹرننگ افسران اپنے دائرہ اختیار کے تحت ہر پریزائیڈنگ آفیسر سے حلف لیں گے اور پریزائیڈنگ آفیسر پولنگ شروع ہونے سے پہلے اپنے دائرہ اختیار کے تحت پولنگ عملے کے ہر رکن سے حلف لے گا۔