The Dawn News - Pakistan

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر   اور کمانڈر  یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر  اور  کمانڈر  یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کے درمیان ملاقات امریکی ریاست فلوریڈا میں سینٹرل کمانڈ ہیڈکوارٹرز  میں ہوئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  سینٹ کام اور پاک فوج کےدرمیان دفاعی تربیت، رابطے بڑھانےکا بھی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  اس موقع پر آرمی چیف نے سینٹ کام جوائنٹ آپریشنز سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف ان دنوں بطور سپہ سالار اپنے پہلے دورہ امریکا پر موجود ہیں جہاں گزشتہ ہفتے انہوں نے سیکریٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن سوم، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن، نائب امریکی قومی سلامتی مشیر جوناتھن فائنر، امریکی نائب وزیر خارجہ وکٹوریہ نولینڈ، امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل چارلس کیو براؤن سے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ دلچسپی، عالمی اور علاقائی سلامتی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ملاقات میں جاری بین الاقوامی تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف اور امریکی حکام نے دوطرفہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، دونوں اطراف نے مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے دوطرفہ تعاون کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ملاقاتوں کے دوران آرمی چیف نے علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بات کی اور علاقائی سلامتی کو متاثر کرنے والے پہلوؤں پر نقطہ نظر کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کی، سپہ سالار نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار اور کوششوں کو سراہا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دی تھی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی نے افواج پاکستان کی ملکی خدمات کو سراہا تھا جب کہ آرمی چیف نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے بہترین خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ جنرل عاصم منیر 10 دسمبر کو  اسلام آباد سے روانہ ہوئے تھے اور 2 دن برطانیہ میں گزارنے کے بعد منگل کی سہ پہر امریکی دارالحکومت پہنچے تھے، برطانیہ میں ان کی مصروفیات کی تفصیلات عام نہیں کی گئی ہیں کیونکہ بظاہر یہ ایک نجی دورہ تھا۔