The Dawn News - Pakistan

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں 2300 سے زائد پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 2300 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 63 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 10 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 695 یا 1.07 فیصد کمی کے بعد 64 ہزار 510 پوائنٹس پر آگیا تھا۔

بعد ازاں، تقریباً  دوپہر ایک بج کر 40 منٹ پر اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی اور انڈیکس 1952 پوائنٹس یا 2.99 فیصد کمی کے بعد 63 ہزار 252 پوائنٹس پر آگیا۔

مندی کا رجحان برقرار رہا اور تقریباً 2 بج کر 48 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 2730 پوائنٹس یا 4.19 فیصد کمی کے بعد 62 ہزار 473 پر آگیا، جو گزشتہ روز 65 ہزار 205 پر بند ہوا تھا۔

تاہم دن کے اختتام پر انڈیکس میں کچھ بہتری دیکھی گئی اور یہ 2372 پوائنٹس 3.64 فیصد کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران مثبت رجحان کے بعد دوپہر میں مندی دیکھی گئی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کم ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے ایس ای-100 انڈیکس 680 پوائنٹس اضافے کے بعد 66 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

گزشتہ چند ماہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری ہے، 3 نومبر کو ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا، جبکہ 10 دسمبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس پہلے 65 ہزار اور بعد ازاں تاریخ میں پہلی بار 66 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

7 دسمبر کو پی ایس ایکس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 64 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

6 دسمبر کو بھی پی ایس ایکس میں تاریخی سنگ میل عبور کرنے کا سلسلہ جاری رہا، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 63 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے قبل 4 دسمبر کو 100 انڈیکس 802 پوائنٹس یا 1.3 فیصد اضافے کے بعد 62 ہزار 493 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔