The Dawn News - World - Asia

ملائیشیا نے اسرائیلی اور اسرائیل پرچم بردار بحری جہازوں پر پابندی عائد کر دی
ملائیشیا  نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کے جواب میں  اسرائیلی پرچم بردار اور اس ملک سے تعلق رکھنے والے تمام بحری جہازوں پر  پابندی عائد کردی۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا  کے وزیر اعظم انور ابراہیم کا کہنا تھا کہ  اسرائیلی اور اسرائیلی پرچم بردار  بحری جہازوں سمیت اسرائیلی شپنگ کمپنی ’زم‘ کے تمام بحری جہاز کو کسی بھی بندرگاہ پر ڈاکنگ سے روکنے اور اس کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ پابندیاں اسرائیل کے ان اقدامات کا ردعمل ہیں جو بنیادی انسانی ہمدردی کے اصولوں کو نظر انداز کرتے ہیں اور فلسطینیوں کے خلاف جاری قتل عام اور بربریت کے ذریعے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

وزیر اعظم انور ابراہیم  نے کہا کہ ملائیشیا کو یقین ہے کہ اس کی تجارت اس فیصلے سے متاثر نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ ملائیشیا  کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔