The Dawn News - Pakistan

افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی اسکروٹنی تک انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے افغان مہاجرین کےجعلی شناختی کارڈز کی اسکروٹنی تک انتخابات ملتوی کرانےکی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف جسٹس اسلام اباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار آفتاب عالم اپنے وکیل ملک اختر عباس کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

ملک اختر عباس نے کہا کہ افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کا عمل جاری ہے، افغان مہاجرین کی جانب سے جعلی شناختی کارڈز بنوا کر ووٹر لسٹوں میں شمولیت حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کے باعث عام انتخابات پر سوالات اٹھیں گے، افغان مہاجرین کی جانب سے پاکستانی پاسپورٹ کا استعمال ملکی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت افغان مہاجرین کے شناختی کارڈز کی اسکروٹنی ہونے تک عام انتخابات ملتوی کرانے کا حکم دے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، اب عدالت کیسے عام انتخابات ملتوی کرنے کے احکامات جاری کر سکتی ہے؟

دریں اثنا عدالت نے افغان مہاجرین کے شناختی کارڈز کی سکروٹنی مکمل ہونے تک انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا