The Dawn News - Pakistan - Punjab

مسلم لیگ (ن) نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ بڑھانے کی درخواست کردی
پاکستان مسلم لیگ (ن)  نے بھی الیکشن کمیشن سے  کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ بڑھانے کی استدعا کردی۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سےالیکشن کمیشن پاکستان کے نام درخواست میں کاغذات نامزدگی کی تاریخ بڑھانے کی استدعاکی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ میں دو روز کا اضافہ کیا جاۓ۔

گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) اور جمیعت علمائے اسلام (ف) نے 2024 کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروانے کی تاریخ کو بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے چیف الیکشن کمشنر کے پاس تحریری درخواست جمع کروادی، درخواست کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے تین دن کا دیا گیا وقت بہت کم ہے۔

اسی طرح جمیعت علمائے اسلام  (ف) نے بھی الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کے دن بڑھانے کا مطالبہ کردیا، جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کے اپنے خدشات سے آگاہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والےعام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولیوں اور جمع کروانے کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی۔

3 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی، الیکشن کمیشن 10 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلیٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا اور‏ 11 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی۔

12 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہو گی اور‏ 13 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے ‏جس کے بعد 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو عام انتخابات ہوں گے۔