The Dawn News - Pakistan - Punjab

لیول پلیئنگ فیلڈ کی فراہمی کیلئے پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے رجوع
آئندہ انتخابات میں کاغذاتِ نامزدگی کے حوالے سے امیدواروں کو ہراساں کرنے اور لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا نہ ہونے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ممبر انتظار حسن پنجوتھا نے چیف الیکشن کمشنرکو درخواست دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ  انتخابی افسران پی ٹی آئی کے درخواست گزاروں کو کاغذات نامزدگی نہیں دے رہے،  پی ٹی آئی کے درخواست گزاروں سے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کی ہدایات دی جائے۔

اس میں بتایا گیا کہ کئی مقامات پر ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی وصول کرنے سے انکار کر رہے  ہیں، کچھ مقامات پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران ( آر اوز) اپنے دفاتر میں موجود نہیں ہوتے،  پولیس پی ٹی آئی کے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھین رہی ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے مبینہ طور پر کاغذات نامزدگی چھیننے کے اقدام کو بھی  چیلنج کردیا ۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے  کہ شاہ محمود اور دیگر سے کاغذات نامزدگی چھیننے کے واقعات سامنے آئے، عدالت کاغذات نامزدگی چھیننے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے  اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے روکے، درخواست میں میں انسپیکٹر جنرل ( آئی جی) پنجاب کو بھی فریق بنایا گیا۔