The Dawn News - World - America Europe

امریکا: ڈائپر میں پستول کی گولیاں چھپا کر لے جانے والا شخص ایئرپورٹ پر گرفتار
نیویارک ایئرپورٹ سے ڈائپر میں 17 گولیاں چھپا کر لے جانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

امریکی خبر رساں ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق بدھ کو نیویارک کے لاگوارڈیا ایئرپورٹ پر سیکیورٹی افسران نے بچوں کے ایک ڈسپوزیبل ڈائپر میں چھپا کر رکھی گئیں 9ایم ایم پستول کی 17 گولیاں برآمد کیں۔

ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق ایئرپورٹ پر سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر ایکسرے مشین میں الارم بجنے پر افسران نے بیگ کو ایک طرف کر کے اس میں سے سامان نکال کر تلاشی لینا شروع کی۔

اس دوران ایک بظاہر صاف نظر آنے والے ڈائپر پر پولیس کو شک گزار اور جب اس کو نکالا گیا تو اس کے اندر سے پستول کی 17 گولیاں برآمد ہوئیں۔

ابتدائی طور پر مسافر نے دعویٰ کیا کہ اسے اس ڈائپر کے بارے میں کوئی علم نہیں جس میں گولیاں موجود تھیں لیکن بعد میں اس نے موقف اپنایا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ ڈائپر اس کی گرل فرینڈ نے اس کے بیگ میں رکھا ہو۔

پولیس کے مطابق آرکنساس سے تعلق رکھنے والا یہ شخص شکاگو جا رہا تھا لیکن اس کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

مذکورہ شخص کے خلاف غیرقانونی طور پر 9ایم ایم کی گولیاں رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

امریکا میں حالیہ عرصے کے دوران سامان کے اندر گولیاں اور اسلحہ چھپانے کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں جس پر حکام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس معاملے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو کسی دوران پرواز بھی کوئی سنگین واقعہ پیش آ سکتا ہے۔

گزشتہ ماہ بھی نیویارک کے لاگارڈیا ایئرپورٹ پر ایک بیگ کے اندر موجود نائیکی کے جوتوں میں سے 0.45 بور کی پستول اور ایک میگزین برآمد ہوا تھا جس میں چھ گولیاں موجود تھیں۔

اس سے قبل جنوری 2021 میں سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر ایک بیگ کو پکڑا گیا تھا جس میں مینٹوس چوئنگ گم کے ڈبے کے اندر 13 گوللیاں چھپائی گئی تھیں، مسافر کے خلاف غیرقانونی طور پر ہتھیار رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن اس کا کہنا تھا کہ یہ بیگ اس کے بیٹے کا ہے۔