The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

عام انتخابات: خواجہ سراؤں کیلئے نشست مختص کرنے کی درخواست پشاور ہائیکورٹ میں دائر
پشاور ہائی کورٹ میں خواجہ سرا صوبیہ خان نے انتخابات میں خواجہ سرا کے لیے نشست مختص کرنے کی درخواست دائر کردی۔

صوبیہ خان کی جانب سے درخواست بتول رفافت ایڈووکیٹ کی توسط سے دائر کی گئی، درخواست میں چیف الیکشن کمشنر، صوبائی الیکشن کمیشن، حلقہ پی کے 81 کے ریٹرننگ افسر (آر او) اور حکومت کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صوبیہ خان نے پی کے 81 کے لیے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات جمع کروائے ہیں، خواجہ سراؤں کو ووٹ کا حق ہے تو الیکشن لڑنے کا کیوں نہیں؟

درخواست میں مزید کہا گیا کہ اسمبلی میں خواجہ سراؤں کی نمائندگی ضروری ہے، اقلیتوں اور خواتین کے لیے مخصوص نشستیں ہیں، خواجہ سراؤں کی بھی اسمبلی میں نمائندگی کے لیے نشستیں مختص کی جائیں۔

درخواست میں استدعا  کی گئی کہ صوبیہ خان کی نامزدگی بھی خواجہ سراؤں کی مخصوص نشست کے لیے تصور کی جائے۔