The Dawn News - Pakistan

تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کسی سے نرمی نہیں برتی جائے گی، محسن نقوی
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کسی سے نرمی نہیں برتی جائے گی۔

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لیڈی ویلنگٹن ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے اور کچھ پراجیکٹس کی ڈیڈ لائن 7جنوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان کے ہسپتال کی اسٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی بنی ہے، سروسز ہسپتال پورا ازسرنو بنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میو ہسپتال کی ایمرجنسی پنجاب کی سب سے بڑی ایمرجنسی بننے جا رہی ہے جبکہ چلڈرن ہسپتال کا تمام کام 15 جنوری تک مکمل ہو جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ لیڈی ویلنگٹن کی ابھی ساری جگہ خالی نہیں ہوئی اور وقت سے پہلے لیڈی ویلنگٹن کا کام مکمل ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لیڈی ویلنگٹن کی پرانی عمارت 50فیصد رہنے کے قابل نہیں ہے، بلڈنگ بہت خطرناک ہوچکی ہے اور سریا گلا ہوا ہے، ہسپتالوں کو گزشتہ 40 سال سے مرمت نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ڈینٹل ہسپتال کا پراجیکٹ 2007 سے شروع ہوا ہے اور بند روڈ کا کام 31 جنوری تک ختم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منصوبے وقت پر مکمل ہونے سے پیسوں کی خاصی بچت ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کسی کے لیے نرمی نہیں ہو گی، قانون سب کے لیے برابر ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اگر میرا بھی کوئی جانے والا ہوگا تو آپریشن اس کے خلاف بھی ہوگا، یہ تاثر غلط ہے کہ آپریشن صرف تاجروں کے خلاف ہو رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ جس نے بھی ایک فٹ کی بھی جگہ لی لے ہے وہ خالی کردے اور عزم ظاہر کیا کہ آئندہ 15 سے 20 دنوں میں لاہور شہر صاف ستھرا نظر آئے گا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے لاہور میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے چھ زونز میں غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا تھا اور آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے پر 282 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا اور یہ آپریشن گزشتہ چار روز سے زور و شور سے جاری ہے