The Dawn News - Pakistan - Punjab

سفید اور سبز رنگ کے بغیر ہمارا جھنڈا مکمل نہیں، محسن نقوی
نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سفید اور سبز رنگ کے بغیر ہمارا جھنڈا مکمل نہیں ہے۔

لاہور میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کا ایک خصوصی اجلاس ہم نے جڑانوالہ چرچ میں کیا تھا، سانحہ جڑانوالہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، گرجاگھروں کونذر آتش کرنادلخراش واقعہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ  آج کا دن آپ سب کے لیے  اور ہمارے لیے انتہائی ضروری ہے، حضرت عیسٰی علیہ السلام آپ کے بھی ہیں اور ہمارے بھی، ہم آپ کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور ہم سب برابر ہیں، ہم میں سے کسی کے لیے کوئی فرق نہیں ہے، پاکستانی جھنڈے میں اگر سبز رنگ مسلمانوں کے لیے ہے تو سفید رنگ آپ لوگوں کے لیے ہے، سفید اور سبز رنگ کے بغیر ہمارا جھنڈا مکمل نہیں ہوتا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اکثریت اور اقلیت سب ایک ہیں، تعلیم کے شعبے میں مسیحی برادری کا کردار قابل تعریف ہے، مسیحی برادری کی تعلیم کے شعبےمیں خدمات پر ہمیں فخر ہے۔