The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

بونیر میں اقلیت سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون امیدوار
خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں اقلیت سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون امیدوار نے پی کے 25 بونیر سے جنرل نشست پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

اقلیت سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون امیدوار ڈاکٹر سویرا پرکاش نے
پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

ڈاکٹر سویرا پرکاش ضلع بونیر میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھتی ہیں، ان کے والد ڈاکٹر اوم پرکاش گزشتہ 35 برسوں سے پیپلزپارٹی سے وابستہ ہیں۔

والد ڈاکٹر اوم پرکاش پارٹی کے سرگرم مقامی رہنما رہے، وہ حال ہی میں اپنی ملازمت سے ریٹائر ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر سویرا پرکاش نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے بھی درخواست دی ہے تاہم مقامی سیاستدانوں کے مطابق وہ بونیر سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے جنرل نشست پر الیکشن لڑنے کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

سویرا پرکاش نے 2022 میں ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا اور حال ہی میں ہاؤس جاب مکمل کی، وہ سی ایس پی افسر بننے کی بھی خواہشمند ہیں۔

ڈاکٹر سویرا پرکاش بونیر میں پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی جنرل سیکریٹری بھی ہیں۔

انہوں نے ڈان ڈاٹ ٹی وی سے بات کرتے ہوئےکہا کہ پی پی پی کی سینئر قیادت نے میرے والد ڈاکٹر اوم پرکاش سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنی بچی کو الیکشن لڑنے کے لیے جنرل سیٹ پر کھڑا کریں، امید ہے پارٹی مجھے حلقہ پی کے 25 کے لیے ٹکٹ دے گی۔