The Dawn News - Pakistan

سال کے مثبت آغاز کے بعد اختتام بھی مثبت، اسٹاک ایکسچینج 398 پوانٹس اضافے سے 62 ہزار451 پر بند
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال 2023 کے آخری کاروباری روز مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، کے ایس ای-100 انڈیکس 398 پوانٹس اضافے سے 62 ہزار451 پوانٹس پر بند ہوا۔

اس سے قبل پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریباً 11 بج کر 51 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 459 پوائنٹس یا 0.74 فیصد بڑھ کر 62 ہزار 512 پر پہنچ گیا تھا جو گزشتہ روز 62 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال کا آغاز بھی مثبت رجحان کے ساتھ ہوا تھا، 2 جنوری 2023 بروز پیر کے ایس ای-100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس پر تھا، جو کاروبار کے اختتام تک 395.45 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 815 پر پہنچ گیا تھا۔

سال کے آخری کاروباری روز انڈیکس 62 ہزار 512 کی سطح پر ہے، اس طرح رواں برس اب تک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 22 ہزار 92 پوائنٹس یا 54.65 فیصد اضافہ ہوا۔

جبکہ سال 2022 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے دباؤ سے بھرپورسال ثابت ہوا تھا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2021 کے مقابلے میں 9.4 فیصد کمی کے بعد 40 ہزار 420 پوائنٹس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

رواں برس ہی 10 دسمبر کے ایس ای-100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 66 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچا، جبکہ رواں سال ہی 26 دسمبر کو ایک روز میں 2534 پوائنٹس کی بدترین تنزلی کا بھی ریکارڈ قائم کیا۔

3 نومبر کو ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا، 7 دسمبر کو پی ایس ایکس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 64 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

6 دسمبر کو بھی پی ایس ایکس میں تاریخی سنگ میل عبور کرنے کا سلسلہ جاری رہا، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 63 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے قبل 4 دسمبر کو 100 انڈیکس 802 پوائنٹس یا 1.3 فیصد اضافے کے بعد 62 ہزار 493 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

خیال رہے کہ ٹاپ لائن سکیورٹیز نے 2023 میں سب سے زیادہ منافع دینے والے اثاثوں کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق رواں برس اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری دیگر تمام شعبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ منافع بخش ثابت ہوئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے ریسرچ نوٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں برس اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں نے 53 فیصد منافع کمایا۔