The Dawn News - Pakistan

سال 2023 میں پاکستان سیاحت کیلئے بہترین ملک قرار
اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے نے پاکستان کو سال 2023 میں سیاحت کے لیے بہترین ملک قرار دے دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی جانب سے شائع کردہ ’ورلڈ ٹورازم بیرومیٹر‘ کی رپورٹ میں سیاحت کے شعبے میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کا اعتراف کیا ہے

رپورٹ کے مطابق 2023 کے پہلے 9 مہینوں کے دوران پاکستان سیاحت کے لحاظ سے بہترین ملک بن گیا ہے۔

رواں سال ملک میں غیر ملکی سیاحوں میں پچھلے سال کے مقابلے میں 115 فیصد غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب رانا نے کہا کہ غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 115 فیصد اضافہ اور سال کے آخر تک بین الاقوامی وصولیوں کے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کے ساتھ پاکستان سیاحت کی بحالی میں ایک روشن مثال کے طور پر ابھر رہا ہے۔

انہوں نے اس کامیابی کا سہرا سیاحت کے فروغ میں مشترکہ کوششوں کو قرار دیا، پاکستان نے ملک میں سیاحت کے شعبے میں بہترین کارکردگی کے لیے 6 بڑے عالمی مقابلوں میں حصہ لیا۔

اگست 2023 میں ’سلام پاکستان‘ کے سیاحتی برانڈ کے آغاز کے ساتھ آن لائن اسٹریٹجی اپنانے سے دنیا بھر سے سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیابی ملی۔

وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے پی ٹی ڈی سی کی ٹیم اور صنعتی شراکت داروں کو مبارکباد پیش کی اور موجودہ چیلنجز کے باوجود 2024 میں مزید مضبوط کارکردگی کے لیے امید کا اظہار کیا۔

ڈبلیو ٹی او ٹورازم بیرومیٹر کے مطابق یورپ، ایشیا پیسیفک، امریکا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں قطر، سعودی عرب، سربیا، ترکی اور رومانیہ سیاحت کے شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے دیگر ممالک ہیں۔

مصر اور سربیا سیاحت میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ممالک کی فہرست میں سب سے نیچے تھے۔