The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

میرے کاغذات نامزدگی مناسب وجہ کے بغیر مسترد کردیے گئے، علی محمد خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے آبائی علاقہ مردان سے میرے  کاغذات نامزدگی برائے این اے 23 بغیر کسی  قانونی اور مناسب وجہ  کے مسترد کر دئیے گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ لیکن شاید یہ ’ وجہ’ کافی ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں!  کوئی بات نہیں ایک امتحان اور صحیح !

ان کا کہنا تھا کہ اس غیر قانونی اور غلط فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ الیکشن ٹرائیبونل میں اپیل کریں گے،  اپنے رب سےامید ہے انصاف ملے گا۔

علی محمد خان نے کہا کہ نہ ہمت ہاریں گے نہ حوصلہ ہاریں  گے، نہ خان کو چھوڑیں گے اور نہ ہی حق کے راستے کو !

ان کا کہنا تھا کہ افسوس اپنے کاغذاتِ نامزدگی کے مسترد ہونے کا نہیں بلکہ دکھ اس بات کا ہے کہ ملک کی جمہوریت اور انصاف کے نظام کیساتھ کھلواڑ جاری ہے اور الیکشن جیسے اہم ترین قومی زمہ داری کو مذاق بنا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اٹک کے حلقہ این اے 50 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔

ڈان نیوز کے مطابق زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر کی جانب سے فارم پر جعلی دستخط کا الزام لگایا گیا ہے، میرے وکیل اورتجویز کنندہ کو بھی ’اغوا‘ کرلیا گیا۔

اسی طرح رہنما پی ٹی آئی اور سینیٹر اعظم سواتی کے مانسہرہ کے حلقہ این اے 15 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وکیل نوازشریف بیرسٹر جہانگہر جدون نے کہا کہ اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ میرٹ پر کیا گیا۔