The Dawn News - Pakistan

انتخابی فارمز کی جانچ پڑتال مکمل، اہم رہنماؤں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام نے 8 فروری  2024 کو ہونے والے انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے اہم سیاست دانوں کے کاغذاتِ نامزدگی کو درست قرار دیتے ہوئے منظور کرلیا۔

عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے  امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل مکمل ہوگیا جس کے دوران  الیکشن کمیشن نے این اے 130 سے نوازشریف کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرلیے۔

ان کے علاوہ این اے 123  اور 142 سے شہباز شریف، پی پی 80۔ پی پی 159،  160 اور 165  سے مریم نواز  کے کاغذات منظور کیے گئے جب کہ  پی پی 164 پر حمزہ شہباز کے کاغذات منظور کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ 207 سے آصف  زرداری جب کہ این اے 127، 194 اور 196 سے بلاول بھٹو کے نامزدگی فارم منظور کرلیےگئے۔

این اے 149، 156 اور پی پی 227 سے جہانگیر ترین کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، این اے 117، 127 اور  پی پی 147 سے عبدالعلیم خان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گیے۔

این اے 133  سے پرویز خٹک کے کاغذات درست قرار دیدیے گئے، اسی طرح مختلف حلقوں سے مولانا فضل الرحمٰن، سراج الحق،  مریم اورنگزیب،  عظمیٰ بخاری،  حنا ربانی کھر اور حنا پرویز بٹ کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔