The Dawn News - Pakistan

فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نیا سال سادگی سے منا رہے ہیں، وزیراعظم
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نئے سال کے آغاز کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ سال 2024 ہمارے ملک کے لیے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے، فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہم نئے سال کو انتہائی سادگی سے منا رہے ہیں۔

سرکاری خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق نگران وزیر اعظم کے میڈیا ونگ سے جاری پیغام میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نئے سال کو انتہائی سادگی سے منا رہے ہیں اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے نئے سال کی ہر قسم کی تقریب پر پابندی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر میں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتا ہوں کہ سال 2024 ہمارے ملک پاکستان کے لیے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ نئے سال میں ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کی بہتری کے لیے کوششیں کریں گے اور ایک روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے سال کا آغاز پاکستان اور پوری قوم کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ ملک میں امن اور خوشحالی کا سفر تیزی سے اپنی منزل کی جانب گامزن ہے، مجھے یقین ہے کہ پاکستان پہلے سے زیادہ پُرامن اور مضبوط معاشی ملک بن کر سامنے آئے گا۔

نگران وزیر اعظم نے کہا کہ میری دعا ہے کہ 2023 میں دنیا کو امن و امان اور قدرتی آفات کے جن بحرانوں کا سامنا رہا، نئے سال میں ان پر قابو پانے کے لیے مثبت پیش رفت ہو۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام پر اسرائیلی بربریت سال 2023 کا سب سے زیادہ غمناک حصہ تھا، غزہ اور مغربی کنارے میں مظلوم فلسطینیوں خصوصاً معصوم بچوں کے قتل عام اور نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی پر پوری پاکستانی قوم اور اُمتِ مسلمہ شدید رنج کے عالم میں ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اقوام عالم 2024 میں فلسطین میں قیامِ امن، اسرائیلی خون ریزی روکنے اور اس مسئلے کے منصفانہ حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میری یہ خواہش اور امید ہے کہ سال 2024 میں مظلوم کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے حوالے سے نئی کامیابیوں کی جانب بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے سال کے موقع پر شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند کرے۔

نگران وزیر اعظم نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر میں معاشی صورتحال کی مزید بہتری، دہشتگردی کے خاتمے اور عوام کی تکلیفوں میں کمی کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ 2024 میں ہم سب کو مل کر پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور امن و آشتی کا گہوارہ بنانا ہے، آئیں نئے سال کے آغاز میں ہم یہ وعدہ کریں کہ اس ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لیے اپنا اپنا کردار خلوص نیت سے ادا کرتے رہیں گے۔