The Dawn News - World - Asia

بنگلہ دیش کے نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات محمد یونس کو 6 ماہ قید کی سزا
بنگلہ دیش کے نوبل امن انعام یافتہ و ماہر اقتصادیات محمد یونس کو ملک کے لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سزا 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق پراسیکیوٹر خورشید عالم خان نے بتایا کہ ’پروفیسر یونس اور ان کے گرامین ٹیلی کام کے تین ساتھیوں کو لیبر قوانین کے تحت مجرم قرار دیا گیا ہے اور انہیں چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ فیصلے کے بعد چاروں نے درخواست ضمانت دائر کی جو منظور کر لی گئی ہے اور اب وہ ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔

83 سال کے محمد یونس کو اپنے مائیکرو فنانس بینک کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

تاہم انہوں نے ملک کی طویل عرصے سے وزیر اعظم شیخ حسینہ کی تحقیر کو برداشت کیا، جنہوں نے ان پر غریبوں کا ’خون چوسنے‘ کا الزام لگایا تھا۔

شیخ حسینہ واجد نے 2006 کے نوبل امن انعام یافتہ کے خلاف سخت زبانی حملے شروع کر رکھے ہیں۔

محمد یونس اور گرامین ٹیلی کام کے ان کے تین ساتھیوں کو مزدوروں کے فلاحی فنڈ کے قیام میں کوتاہی برتنے پر لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات کا سامنا کرنا ہے۔

ڈھاکا کی لیبر کورٹ نے چاروں کو مجرم قرار دیا اور انہیں چھ ماہ کی سادہ قید کی سزا سنائی۔