The Dawn News - Pakistan

مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت، تیاری رکھتی ہیں، آرمی چیف
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت اور تیاری رکھتی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سید جنرل عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی آپریشنل ایئربیس کا دورہ کیا اور ایئربیس کی آپریشنلائزیشن تقریب میں شرکت کی۔

آرمی چیف کی آمد پر سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ان کا استقبال کیا۔

تقریب میں پاک فضائیہ نے نئے ویپن سسٹم اور دفاعی اثاثوں کی شمولیت کی گئی اور سربراہ پاک فضائیہ نے جے 10 سی لڑاکا طیاروں کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔

فوٹو: آئی ایس پی آر

سربراہ پاک فضائیہ نے جدید ریڈار، ایئر موبیلٹی پلیٹ فارمز اور دیگر اثاثوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سائبر اور اسپیس ٹیکنالوجی میں فضائیہ نے گراں قدر کامیابیاں حاصل کی  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ وطن کے دفاع  کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ فضائیہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن سسٹم کی شمولیت بڑی کامیابی ہے، پاک فضائیہ  خطے میں طاقت کے توازن کو مستحکم کر رہی ہے اور اس کی جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی جدوجہد قابل تقلید ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت اور تیاری رکھتی ہیں۔

آرمی چیف نے غزہ متاثرین کے لیے امدادی سامان بجھوانے میں فضائیہ کے اقدامات کو سراہا۔

تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں نے خوبصورت ایئرشو پیش کیا، پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں، ایئر موبیلٹی اور یو اے وی فلیٹ نے شاندار کرتب دکھائے۔