The Dawn News - Pakistan

پاکستان بھر میں لوگ انفلوئنزا کے سبب بیمار ہورہے ہیں، قومی ادارہ صحت
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب انفلوئنزا کی وبا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ انفلوئنزا اے کی ذیلی قسم H3N2 کے نتیجے میں پورے ملک میں لوگ بیمار ہو رہے ہیں، پاکستان میں کووڈ-19 کے کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے جبکہ ملک بھر سے انفلوئنزا کے ہر ہفتے ہزاروں کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں میں نزلہ زکام اور بخار ریسپائریٹری سنسیٹیئل وائرس
(آر ایس وی) کی وجہ سے ہو رہا ہے، انفلوئنزا بوڑھے اور کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، پاکستان میں اس وقت انفلوئنزا کی ویکسین دستیاب نہیں ہے۔

حکام نے بتایا کہ انفلوئنزا سے بچنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، انفلوئنزا ہونے کی صورت میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال ہرگز نہ کریں۔