The Dawn News - Sport

غزہ کے حوالے سے پوسٹ کرنے پر الجزائر کے فٹبالر کو سزا سنا دی گئی
فرانس کی ایک عدالت نے الجزائر کے فٹ بالر یوسف اتال  کو غزہ جنگ کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ  فارم پر پوسٹ شئیر کرنے پر ’8 ماہ  قید کی سزا‘ سنا دی۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی نائس کرمنل کورٹ نے 3 جنوری 2024 کو مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ یوسف اتال کی جانب سے اکتوبر 2023 میں کی گئی سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی ویڈیو  میں انہوں نے مذہب کی بنیاد پر نفرت کو ہوا دی۔

عدالت نے فٹ بالر کو ’8 ماہ قید کی سزا‘ سناتے ہوئے 45 ہزار یورو (49 ہزار ڈالرز) جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

رپورٹ کے مطابق الجزائر کے فٹ بالر فوری طور پر جیل میں وقت گزارنے کی ضرورت نہیں ہوگی، اس کے بجائے وہ عدالت کی طرف سے مقرر کردہ بعض شرائط کے تحت آزاد رہ سکتے ہیں، اگر ایک 8 ماہ کے پروبیشن مدت کے دوران شرائط کی خلاف ورزی کی جاتی ہے، تو معطل سزا کو فعال کیا جا سکتا ہے، جس کے نتیجے میں وہ قیدخانے جاسکتے ہیں۔

يوسف اتال الجزائر کے فٹبالر ہیں جو لیگ ون کلب نائس اور الجزائر کی قومی ٹیم کے لیے ڈیفنڈر کے طور پر کھیلتے ہیں۔

یاد رہے کہ یوسف اتال نے 7 اکتوبر کو حماس کی اسرائیل کے خلاف کارروائی کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جہاں ان کے 32 لاکھ فالوورز ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں مذہبی مبلغ محمود الحسنات غزہ کے بچوں کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ یہودیوں پر عذاب نازل کرے اور اگر وہ غزہ کے باسیوں پر پتھراؤ کریں تو ان کو مزید طاقت دے۔

فرانس کی لیگ ون کی ٹیم نیس کے لیے کھیلنے والے 27 سالہ فٹ بالر نے فوراً ہی یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی اور اس پر معافی بھی مانگی تھی لیکن کلب نے ان کا معاہدہ منسوخ کردیا تھا، جبکہ فرانس میں پراسیکیوٹر نے ان کے خلاف دہشت گردی کے جواز کے شبے میں کارروائی شروع کردی تھی۔

نوجوان فٹ بالر نے معذرت کرتے ہوئے کہا تھا وہ ’کبھی نفرت کے پیغام کی حمایت نہیں کرتے‘ اور وہ ’دنیا میں کہیں بھی تشدد‘ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

بعدازاں پولیس نے فٹبالر سے گفتگو اور ویڈیو دیکھنے کے لیے اس تحقیقات کو روک کر ان کے خلاف مذہبی منافرت کو فروغ دینے کے الزامات عائد کیے تھے۔

ان کے کلب نے انہیں اگلے اُس وقت لیگ سے معطل کردیا تھا جبکہ پروفیشنل فٹبال لیگ نے ان پر 7 میچوں کی پابندی عائد کردی تھی۔

یوسف اتال کی الجزائر کی ٹیم کے ساتھیوں نے کہا تھا کہ یوسف کے ساتھ نرمی برتی جائے کیونکہ انہوں نے اپنے عمل پر معافی مانگ لی ہے اور ویڈیو بھی پوری نہیں دیکھی تھی۔