The Dawn News - World

امریکا: اسکول میں فائرنگ سے طالب علم ہلاک، 5 زخمی
امریکی ریاست آئیوا کے ہائی اسکول میں طالب علم نے گولیاں برسادیں، فائرنگ کے نتیجے میں چھٹی جماعت کا طالب علم ہلاک جبکہ طلبہ سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی نشریاتی اداروں کی رپورٹس کے مطابق  فائرنگ کا واقعہ کرسمس اور نیو ایئر کی چھٹیوں کے بعد اسکول کھلنے کے روز پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم  مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 37 منٹ پر پہنچا جس کے کچھ منٹوں بعد ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پہنچ گئے تھے۔

جائے وقوع پہنچنے کے بعد پولیس کو معلوم ہوا کہ ملزم نے خودکشی کرلی ہے، جس کے بعد ملزم سے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث نوجوان کی شناخت 17 سالہ طالب علم ڈیلن بٹلر کے نام سے ہوئی،  تاہم فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔

ملزم نے شوٹنگ کے دوران اور اس سے قبل متعدد سوشل میڈیا پوسٹس کی تھیں۔

ملزم کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں چھٹی جماعت کا 11 سالہ طالب علم ہلاک جبکہ طلبہ سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔