The Dawn News - Sport

سڈنی ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل ختم، قومی ٹیم وائٹ واش کے قریب، صرف 68 رنز پر 7 کھلاڑی آوٹ
سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، دوسری اننگز میں پاکستانی اوپنرز نے آج بھی مایوس کن کھیل پیش کیا،  قومی ٹیم وائٹ واش کے قریب پہنچ گئی، گرین شرٹس نے دوسری اننگز میں 68 رنز پر 7 وکٹیں گنوا لیں۔

پاکستان نے تقریباً گزشتہ تین دہائی سے آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا اور 1999 سے اب تک آسٹریلین سرزمین پر کھیلی جانے والی تمام سیریز میں پاکستان کو میزبان کے ہاتھوں کلین سوئپ شکستوں کا سامنا کرنا پڑا اور وہ کوئی میچ ڈرا تک کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز مکمل ہونے کے بعد دوسری اننگز کا آغاز پاکستان کی بیٹنگ کے ساتھ ہوا۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں صرف ایک رن پر دو وکٹیں گنوائیں جب اوپنر عبداللہ شفیق اور کپتان شان مسعود دونوں بغیر کوئی رن بنائے واپس چلے گئے۔

تاہم بابر اعظم (23) اور صائم ایوب (33) نے 57 رنز کی پارٹنرشپ جاری رکھی، لیکن پاکستان نے صرف 9 رنز پر 5 وکٹیں گنوا کر اسکور 67-7 تک پہنچایا۔

بابر اعظم کے آوٹ ہونے کے بعد سعود شکیل، ساجد خان اور سلمان علی آغا کی ایک کے بعد ایک وکٹیں گرتی چلی گئیں۔

فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے  اختتامی اوور میں سعود شکیل (2)، ساجد خان (0) اور آغا سلمان (0) کی وکٹیں لے کر پاکستان کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔

ہیزل ووڈ نے مجموعی طور پر 4 وکٹیں حاصل لیں، اس دوران نیتھن لیون، مچل اسٹارک اور ٹریوس ہیڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سڈنی میں جاری تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 299 رنز پر آؤٹ کر کے 14 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔

فاسٹ بولر عامر جمال نے شاندار بولنگ کی اور 6 وکٹیں حاصل کیں، وہ پاکستان کی ٹیسٹ تاریخ کے پہلے بولر ہیں جنہوں نے ڈیبیو سیریز (3 میچز یا اس سے کم) میں 18 وکٹیں لیں، اس وقت  قومی ٹیم کو 82 رنز کی برتری حاصل ہے۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگز

پہلی اننگ میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 299 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، عامر جمال نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، سلمان علی آغا نے دو جبکہ میر حمزہ اور ساجد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

گزشتہ روز (4 جنوری کو) بارش سے قبل ابتدائی اوورز میں عامر جمال اور سلمان علی آغا نے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر (34)، عثمان خواجہ (47) کو پویلین بھیجا۔

بعدازاں آج (5 جنوری کو) شروع ہونے والے میچ میں آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 187 رنز پر گری، مارنس لیبوشگن 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر سلمان علی آغا کا شکار بنے۔

اسٹیو اسمتھ 38 رنز بنا کر میر حمزہ کا شکار بنا سکے جبکہ ٹریوس ہیڈ صرف 10 رنز بناسکے اور عامر جمال نے انہیں ایل بی ڈبلیو کیا۔

مچل مارش اور ایلکس کیرے نے میچ کو آگے بڑھایا تو 289 رنز کے مجموعے میں ایلکس کیرے 38 رنز پر ساجد خان کو وکٹ دے بیٹھے۔

ایلکس کیرے کے آوٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کی وکٹیں گرتی چلی گئیں، عامر جمال کی تباہ کن باولنگ کی بدولت مچل مارش، پیٹ کمنز، نتھیون لیون اور جوش ہیزل وڈ ایک کے بعد ایک پویلین لوٹ گئے۔

مچل اسٹارک ایک رنز پر ناٹ آوٹ رہے، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 299 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی پہلی اننگز

3 جنوری کو آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 313 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ایک بار پھر ٹاپ آرڈر ناکام ہوا، محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال نے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سنبھالا، تینوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری روز بھی قومی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، اوپنر عبداللہ شفیق 0.2 اوورز میں صرف بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے اور اسٹارک کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

صائم ایوب نے بھی کوئی جارحانہ اننگز نہ کھیلیں اور صرف دو رنز بنا کر ہیزل وڈ کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔

بعدازاں بابر اعظم اور شان مسعود نے اسکور کو آگے بڑھایا، لیکن بابر اعظم بھی 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، پیٹ کمنز نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

سعود شکیل بھی 5 رنز کے مہمان رہے، محمد رضوان نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 88 رنز بنائے، ساجد خان 15 رنز، سلمان علی آغا 53 اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوگئے۔

اسکور کو عامر جمال نے اپنی جارحانہ اننگز کی بدولت آگے بڑھایا اور 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم وہ نتھین لائن کا شکار بنے۔

میر حمزہ 7 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، پوری ٹیم نے مجموعی طور پر 313 رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 4، مچل اسٹارک نے 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ، نتھین لائن اور مچل مارش نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی سکواڈ

قومی ٹیم میں سڈنی ٹیسٹ میچ کیلئے دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، امام الحق اور شاہین آفریدی کو آرام دے کر ان کی جگہ صائم ایوب اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کےعلاوہ کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا میر حمزہ، حسن علی اور عامر جمال بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

آسٹریلین سکواڈ

پاکستان کیخلاف سڈنی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پیٹ کمنز کی قیادت میں نیتھن لائن، جوش ہیزل ووڈ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، ایلکس کیری اور مچل سٹارک پر مشتمل ٹیم میدان میں اتری ہے۔