The Dawn News - Sport

بھارت میں گیند سر پر لگنے سے کرکٹر چل بسا
بھارت کے شہر ممبئی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کرکٹ میچ کے دوران فیلڈنگ پر کھڑے 52 سالہ کرکٹر  سر پر قریبی پچ پر کھیلے جانے والے دوسرے میچ کی گیند لگنے سے چل بسا۔

بھارتی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو روز قبل مقامی سطح پر دو ٹی 20 میچز کھیلے جارہے تھے، یہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ صرف 50 یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کے درمیان تھا۔

محدود جگہ اور وقت کی کمی کی وجہ سے حکام کو ایک ہی مقام پر بیک وقت دو کرکٹ میچز  شیڈول کرنا پڑے، دونوں میچز مختلف وکٹوں پر کھیلے جارہے تھے لیکن ایک دوسرے سے قریب تھے۔

اس دوران ایک میچ میں بلے باز نے شاٹ مارا تو گیند دوسری پچ پر چلی گئی، جو فیلڈنگ کرنے والے 52 سالہ کھلاڑی جیش سوالا  کے سر پر لگی جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

گیند مخالف سمت سے آنے کی وجہ سے کھلاڑی کا دھیان نہیں گیا، کان کے پیچھے گیند لگنے سے وہ نیچے گر گئے اور پھر انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکے۔

اگرچہ یہ پہلا موقع نہیں جب کوئی کھلاڑی کسی دوسرے میچ سے گیند لگنے سے زخمی ہوا ہو، البتہ یہ پہلا افسوسناک واقعہ ہے جہاں اس طرح کی چوٹ کے نتیجے میں کسی شخص کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی رپورٹ درج کردی ہے جہاں پولیس نے واقعے کو ’حادثہ‘ قرار دیا۔