The Dawn News - Pakistan

فری لانسرزکی سہولت کیلئے 10 ہزار ای روزگار سینٹرز کے قیام کا اعلان کل ہوگا، نگران وزیر
نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ وزارت آئی ٹی کل فری لانسرزکی سہولت کے لیے 10 ہزار ای روزگار سینٹرز کے قیام کا اعلان کرے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باقاعدہ 15 لاکھ فری لانسرز کام کررہے ہیں، ان فری لانسرز میں سے بیشتر کو مطلوبہ سہولیات میسر نہیں ہیں، تمام سہولیات سے آراستہ  ای روزگار مراکز میں 100 لوگوں کے کام کرنے کی گنجائش ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہر مرکز میں 100 ورکنگ اسٹیشنز  ہوں گے یعنی 10 لاکھ فری لانسرز اس سے مستفید ہوتے ہوئے سالانہ 10 ارب ڈالرز قیمتی زرمبادلہ کما سکیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نگران حکومت کے دور میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے یہ 4 ماہ کامیاب ترین رہے، ان سیکٹرز کے فروغ کے لیے 13 انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 ماہ کی مختصر مدت میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)  کی بھرپور معاونت سے ہی یہ اقدامات ممکن ہوسکے ہیں۔