The Dawn News - Pakistan - Punjab

صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب
لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی کارکن  صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف  درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی کارکن کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ان کے کاغذات ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے مسترد ہوئے، ریٹرنگ افسر اور ٹربیونل نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

استدعا کی گئی کہ عدالت ٹربیونل اور ریٹرننگ افسران کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے۔

واضح رہے کہ 9 مئی مقدمات میں گرفتار صنم جاوید نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا اور  اسی سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

تاہم ریٹرننگ افسر نے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے جس کے بعد صنم جاوید کی جانب سے آر او کے اس فیصلے کے خلاف ایپلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کی گئی تھی جسے ٹربیونل نے خارج کردیا تھا۔