The Dawn News - Pakistan - Sindh

کراچی کے 15 میں سے چھ نمونوں میں کووڈ کی تشخیص
آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کی لیبارٹری نے کہا کہ کراچی کے کل 15 نمونوں میں سے چھ میں کووڈ-19 کے ویریئنٹ جے این1 کی تشخیص ہوئی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے جے این 1 کو کووڈ کے ویریئنٹ اومیکرون کی ہی ایک قسم قررا دیا گیا ہے اور یہ اس وقت امریکا میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جے این1 ویریئنٹ کی منتقلی کی شرح بہت زیادہ ہے عام زکام اس کی بنیادی علامات ہیں۔

پیر کے روز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو مسافروں میں کووڈ-19 کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد پانچ دنوں کے اندر انفیکشن کے حامل مسافروں کی کل تعداد چھ ہو گئی ہے کیونکہ بدھ کو بھی چھ مسافروں میں سے دو میں کووڈ کی تشخیص ہوئی تھی۔

ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے، آغا خان یونیورسٹی ہسپتال میں متعدی امراض کی تحقیقی لیبارٹری کے تفتیشی امور کے سربراہ ڈاکٹر عمران نثار نے کہا کہ ملک واپس آنے والے افراد کا ہوائی اڈوں پر ٹیسٹ کیا گیا اور ان میں سے کچھ کا کووِڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے نمونے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ، ڈاؤ یونیورسٹی کی لیبارٹریز اور اے کے یو ایچ کی کلینیکل لیبز کو بھیجے گئے تھے۔

عمران نثار نے کہا کہ آغاز خان یونیورسٹی ہسپتال میں متعدی امراض کی لیبارٹری میں ہم نے تقریباً 15 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جن میں سے چھ نئے نمونوں کے نتائج مثبت آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس میں سب سے پرانا نمونہ 31 دسمبر کو لیا گیا تھا جس میں جے این1 کی تشخیص ہوئی اور یہ تمام نمونے کراچی کے سے لیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نیا ویرینٹ پچھلی قسم کے مقابلے میں زیادہ شدت کا حامل نہیں لیکن اس حوالے سے تحفظات ہیں کہ یہ انسانی مدافعتی نظام کو کس حد تک متاثر کرے گا کیونکہ کا اس کا مطلب یہ ہوگا کہ جو ویکسین پہلے لگائی گئی تھیں وہ نئے ویرینٹ کے خلاف اتنی موثر نہیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس نئے ویرینٹ میں دوسروں کے مقابلے میں منتقلی کی شرح تھوڑی زیادہ ہے۔