The Dawn News - Pakistan

انتخابات میں کسی بھی جماعت کو سادہ اکثریت نہیں ملے گی، آفتاب شیرپاؤ
چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت کو سادہ اکثریت نہیں ملے گی۔

ڈان نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ وفاق اور صوبوں میں مخلوط حکومتیں بنیں گی، مرکز اور صوبوں میں 2،3 جماعتیں مل کر حکومتیں بنائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹر مہنگائی اور بے روزگاری میں جکڑا ہوا ہے اس لیے انتخابی ماحول نہیں بن پا رہا۔

انہوں نے کہا کہ جب طالبان کی حکومت افغانستان میں آئی تو اگر  ان سے یہ توقع کی جاتی کہ وہ اپنے قوم اور ملک کے مفادات چھوڑ کر ہمارے ساتھ ملتے تو یہ بات نہیں ہوسکتی تھی، ان کے اپنے مفادات ہیں، ہمارے اپنے اور ان دونوں مفاداتوں کو سامنے رکھتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

آفتاب شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ  افغان طالبان سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف کارروائی کرنے کی توقع نہیں رکھنی چاہیے، افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے۔

چیئرمین قومی وطن پارٹی نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے دونوں ملکوں کو حکومتی، ریاستی اور عوامی سطح پر رابطے بڑھانے چاہیے۔

پروگرام کا تفصیلی حصہ اتوار کی رات 11 بجے نشر کیا جائے گا۔