The Dawn News - Pakistan

سینیٹ میں انتخابات کے التوا کی ایک اور قرارداد جمع
ایوان بالا میں عام انتخابات کے التوا کی ایک اور قرارداد جمع کروادی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق قرارداد فاٹا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر ہدایت اللہ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

قرارداد میں مؤقف اپنایا گیا کہ امیداواروں پر حملے سے متعلق گہری تشویش ہے، ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، عام انتخابات 3 ماہ کے لیے ملتوی کردیے جائیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔

مزید کہا گیا کہ دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے ملک میں خوف اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا ہوگیا ہے، امیدواروں کے گھروں اور انتخابی دفاتروں میں دھمکی آمیز پمفلٹس کی تقسیم موجودہ سیکیورٹی مسائل میں ایک اور پریشان کن اضافہ بنتا جارہا ہے۔

قرارداد کے مطابق ایوان اس بات کو مانتا ہے کہ انتخابات کا انعقاد آئینی ذمہ داری ہے ، ایوان انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے پر زور دیتا ہے، وہ جہاں آزاد انتخابات پر زور دیتا ہے وہاں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔

اس میں مزید بتایا گیا کہ سینیٹ الیکشن کمیشن پر زور دیتا ہے کہ وہ انتخابات کے پر امن انعقاد پر ہمدردانہ غور کریں اور درپیش سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے الیکشن کے انعقاد کو 3 ماہ تک کے لیے مؤخر کردے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 5 جنوری کو سینیٹ نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی تھی۔

واضح رہے کہ قرار داد کی منظوری کے وقت سینیٹ میں صرف 14 ارکان موجود تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ خان اور نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے قرار داد کی مخالفت کی تھی۔

سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے رپورٹ کیا تھا کہ ایوان بالا میں 8 فروری 2024 کے انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی، قرارداد خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی۔

اس قرارداد پر سخت تنقید کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ چاہے اقوام متحدہ سے قرراداد پاس کروالین لیکن الیکشن وقت پر ہی ہوں گے۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے قرار داد کی مخالفت نہیں کی تھی جس پر پارٹی نے ان کو شو کاز نوٹس جاری کیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کا قرار داد کی منظوری سے متعلق کہنا تھا کہ سینیٹ قررارداد کے آگے پیچھے کوئی بھی ہو، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

بعد ازاں نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے انتخابات میں تاخیر کے تاثر کو رد کردیا، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے اس قرارداد کے پیش نظر اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

6 جنوری کو الیکشن وقت پر کرانے کے لیے سینیٹ سیکرٹریٹ میں ایک اور قرارداد جمع کروائی گئی تھی۔