The Dawn News - Sport - Cricket

پی ایس ایل 9 کے شیڈول کا اعلان، افتتاحی میچ میں قلندرز اور یونائیٹڈ آمنے سامنے
پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا جس کا آغاز 17 فروری کو لاہور سے دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ سے ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے اور ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

34 میچوں پر مشتمل اس ٹی20 ٹورنامنٹ میں کراچی سب سے زیادہ 11میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں کوالیفائر، دو ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔

لاہور کا قذافی اسٹیڈیم اور راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 9، 9 میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ ملتان میں پانچ میچز کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ میں 7 ڈبل ہیڈرز (ایک دن میں دو میچز) ہوں گے اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پانچ ڈبل ہیڈرز میچوں کی میزبانی کرے گا۔
لیگ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ 24 فروری کو لاہور اور 9 مارچ کو کراچی میں ہو گا۔

کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے ہوم گراؤنڈ پر پانچ میچز کھیلیں گی جبکہ پشاور زلمی چار میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

اسی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں تین۔ تین میچ کھیلے گی جبکہ ایک میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں 25 فروری کو ہوم سائیڈ سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔

پچھلے ایڈیشن کی طرح پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن بھی دو مرحلوں میں ہوگا جس میں ابتدائی طور پر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم لاہور 17 سے 27 فروری تک 14 میچوں کی میزبانی کریں گے۔

اس کے بعد 28 فروری سے 18 مارچ تک 20 میچ راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن 17 فروری سے شروع ہونے والا ہے جس میں چار شہروں میں ٹی20 کرکٹ کی خوبصورتی نظر آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان شہروں میں ایونٹ کی میزبانی کا فیصلہ ملک بھر کے شائقین کے لیے اعلیٰ درجے کی کرکٹ پیش کرنے کے ہمارے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ ہم اس شاندار ایونٹ کے لیے تیار ہیں اور ساتھ ہی سنسنی خیز مقابلے دیکھنے اور ملک بھر میں کرکٹ کے شائقین کے لیے ناقابل فراموش لمحات فراہم کرنے کے بھی منتظر ہیں۔