The Dawn News - Pakistan - Punjab

(ن) لیگ نے آئی پی پی سے سیاسی اتحاد کیا، ٹکٹیں نہیں دیں، مریم اورنگزیب
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ نے استحکام پاکستان پارٹی( آئی پی پی) کے ساتھ سے سیاسی اتحاد کیا ہے، ٹکٹیں نہیں دیں۔

لاہور انسدادِ دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے کی سماعت کے بعد مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ  وہ جھوٹے مقدمات کے باوجود عدالتوں کے احترام میں پیش ہورہی ہیں، مجھےتو آج نہیں کہا گیا گڈ ٹو سی یو، وشنگ یو گڈ لَک، میں تو کسی مرسیڈیز میں بیٹھ کر جج صاحب کے پاس نہیں گئی۔

انہوں نے کہا کہ  جنہوں نے لاڈلا بنایا تھا اب وہ بھی خمیازہ بھگت رہے ہیں، ملک کی ترقی وخوشحالی کافارمولا صرف نوازشریف کے پاس ہے ۔ عوام آٹھ فروری کو شیرپرمہر لگاکر مستقبل محفوظ بنائیں گے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ (ن) لیگ نے آئی پی پی کے ساتھ سے سیاسی اتحاد کیا ہے، ٹکٹیں نہیں دیں، پولیٹیکل الائنس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں ٹکٹیں دی گئیں۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) میں عام انتخابات کے لیے 6 قومی اور 11 صوبائی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی تھیں۔