The Dawn News - Pakistan - Sindh

سکھر-حیدرآباد موٹر وے کی تکمیل کیلئے نگران وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کو خط
نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سکھر-حیدرآباد موٹر وے معاہدے کی جانب توجہ مبذول کرانے کے لیے وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے نام مراسلہ ارسال کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے خط میں لکھا کہ پشاور سے کراچی موٹرویز کا نیٹ ورک انتہائی اہمیت کا حامل ہے، موٹروے کراچی اور گوادر بندرگاہوں کے لیے تجارتی راہداری کا ذریعہ ہے۔

جسٹس (ر) باقر مقبول صدیقی نے لکھا کہ ایم 6 موٹروے چین، افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو ملاتی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ پشاور کراچی موٹر وے منصوبے کے تمام اہم سڑکیں مکمل ہوچکی ہیں، تاہم سب سے اہم حصہ حیدرآباد-سکھر لنک ابھی تک نامکمل ہے، ایم 6 سائٹ پر عملدرآمد اور پیشرفت نہ ہونا باعث تشویش ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ معاہدے کی خلاف ورزی اعلیٰ اسٹریٹجک اہمیت کے حامل منصوبے کے لیے اچھی نہیں ہے، چاہتا ہوں کہ حکام کو ایم 6 کی جلد از جلد تکمیل کے لیے وفاق ہدایت جاری کرے، مضبوط سڑکوں کا جال تجارت، رابطے، ترقی و خوشحالی کی کلید ہے۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ نے لکھا کہ وزیراعظم سے درخواست ہے ذاتی دلچسپی لے کر منصوبے کی تکمیل کروائیں، عوام کو محفوظ اور مؤثر کوریڈور منصوبے فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔