The Dawn News - Pakistan

’20 ہزار چھوٹے کاروبار 10 لاکھ ڈالر کی برآمدات کریں تو تجارتی خسارہ ختم ہو سکتا ہے‘
نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ 20 ہزار چھوٹے کاروبار 10 لاکھ ڈالر کی برآمدات کریں تو تجارتی خسارہ ختم ہو سکتا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق اسلام آباد میں یو ایس ایڈ کے سرمایہ کاری سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا تجارتی خسارہ 20 ارب ڈالر ہے، حکومت 20 ہزار چھوٹے سرمایہ کاروں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ برآمدات کو بڑھا کر زرمبادلہ میں اضافہ کیا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود بیس ہزار چھوٹے کاروباروں میں سے ہر ایک 10 لاکھ ڈالر کی برآمدات کرے تو تجارتی خسارہ جلد ختم ہو سکتا ہے اور یہ ہدف ایک سال میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ وزارت تجارت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو مصر، چین اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک کے دورے کروائے ہیں تاکہ نئی منڈیاں تلاش کی جاسکیں اور اس سلسلے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔