The Dawn News - Pakistan

ریٹنگ ایجنسی فچ کو عالمی سطح پر شرح سود، مہنگائی میں کمی کی توقع
عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے کہا ہے کہ 2024 کے دوران عالمی سطح پر شرح سود اور مہنگائی میں کمی  کا امکان ہے۔

دنیا کی 3 بڑی عالمی درجہ بندی ایجنسیوں میں شامل ’فچ‘  نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو بنیادی شرح سود میں تین بار کمی کرسکتا ہے، جس کا آغاز سال کے وسط سے ہوگا، اور 2024 کے آخر تک شرح سود تقریباً 4.75 فیصد تک آ جائے گی۔

فچ کو توقع ہے کہ یورپین سینٹرل بینک (ای سی بی) بھی 3 بار شرح سود کو کم کرے گا جس کے بعد یہ 3.75 فیصد ہو جائے گی۔

اسی طرح بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شرح سود تنزلی کے بعد 4.5 فیصد اور پیپلز بینک آف چائنا کی جانب سے کمی کے بعد پالیسی ریٹ 2.35 فیصد تک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

فچ ریٹنگز نے مزید بتایا کہ دنیا بھر میں صرف بینک آف جاپان ایک بڑا بینک ہے، جس کی جانب سے بنیادی شرح سود میں اضافہ کیے جانے کی توقع ہے۔