The Dawn News - Life & Style

پاکستان مخالف فلم ’فائٹر‘ کی ریلیز پر خلیجی ممالک میں پابندی
بولی وڈ کی سُپر اسٹار اداکارہ دپیکا پڈوکون، ہریتک روشن اور انیل کپور کی متنازع فلم ’فائٹر‘ کو ریلیز ہونے سے قبل پابندی کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا ویب سائٹس بولی وڈ ہنگامہ اور انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک نے پاکستان مخالف فلم ’فائٹر‘ کی ریلیز  پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات نے فلم کی ریلیز روک دی ہے۔

فلم کے  پروڈیوسر نے ایکس پر تصدیق کی کہ ’فائٹر‘ پر متحدہ عرب امارات کے علاوہ تمام خلیجی ممالک میں ’باضابطہ‘ پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ فلم 250 کروڑ بھارتی روپے کے بھاری بجٹ سے بنائی گئی ہے، خلیجی ممالک میں پابندی کے باوجود یہ فلم بھارت میں 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

فلم پر پابندی کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی البتہ فلم پر پاکستان مخالف مواد اور دو ممالک کے درمیان نفرت پر مبنی مخصوص ایجنڈا شامل کرنے کا الزام ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا جس میں  پلوامہ حملے میں پاکستان کو قصوار ٹھہرایا گیا تھا، اس کےعلاوہ فلم میں پاکستان مخالف ایجنڈے کو فروغ دینے اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا بھی الزام تھا۔

فلم میں ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون انڈین فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔

فلم کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد پاکستانی اداکاروں اور عوام کی جانب سے بھارتی اداکاروں پر سخت تنقید کی گئی تھی۔