The Dawn News - Pakistan - Sindh

جامشورو: بکریوں پر حملہ کرنے والا تیندوا شہریوں کے ہاتھوں ہلاک، مقدمہ درج
جامشورو پولیس نے کیرتھر نیشنل پارک کے قریبی گوٹھ میں تیندوے کو ہلاک کرنے والے علاقہ مکینوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کیرتھر نیشنل پارک کے قریبی گوٹھ تگانہ عرب خان میں دو روز قبل تیندوے نے  آباد علاقے میں حملہ کرکے 10 سے زائد بکریوں کو مار دیا تھا۔

علاقے مکینوں نے خوف و ہراس پھیلنے پر تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کردیا،  پولیس نے عدالتی حکم پر چیتے کو ہلاک  والے علاقہ مکینوں کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف عملے نے مردہ تیندوے کو تحویل میں لےکر وائلڈ لائف آفس منتقل کردیا ہے۔

بعدازاں ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے ایک دن بعد سندھ کے محکمہ وائلڈ لائف عملے  نے مردہ تیندوے کو وائلڈ لائف آفس کراچی منتقل کیا جہاں اس کا ابتدائی پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

سندھ کے وائلڈ لائف کنزرویٹر جاوید احمد مہر نے کہا کہ ’ہم نے اب تک جو شواہد اکٹھے کیے ہیں وہ واضح طور پر بتاتے ہیں کہ گاؤں کے علاقہ مکینوں نے تیندوے کو گولی مار کر قتل کیا جس کی وجہ سے ہم نے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی ہے۔

ان کے مطابق تیندوے کو مارنے کی سزا پانچ سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانہ ہے۔