The Dawn News - Pakistan

مسلم لیگ (ن) آئے گی تو مہنگائی کو مٹائے گی، نواز شریف
قائد مسلم لیگ (ن) و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ  مسلم لیگ (ن) آئے گی تو اس مہنگائی کو مٹائے گی۔

بورے والا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصے بعد آپ لوگوں سے مل رہا ہوں، اتنے سال آپ لوگوں سے نہ ملنے پر اداس ہوگیا تھا، اتنے عرصے بعد آپ لوگوں سے دوبارہ ملنے پر بہت خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے وہ وقت یاد آتا ہے جب روٹی 4 روپے کی ملتی تھی، آج 25 روپے کی روٹی ملتی ہے، یہ ہے تبدیلی، اس تبدیلی کی وجہ سے روٹی مہنگی ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لوڈشیڈنگ ختم کردی تھی، اُس وقت جو بل 500 روپے کا آتا تھا وہ آج 20 ہزار روپے کا آتا ہے، آج روٹی، گھی، چینی، آٹا سب مہنگا ہوگیا ہے۔

انہوں نے وعدہ کیا کہ  مسلم لیگ (ن) آئے گی تو اس مہنگائی کو مٹائے گی، ہم بجلی روٹی سب سستا کریں گے، گیس گھر گھر ملے گی۔

نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے نواز شریف نے دریافت کیا کہ کتنے نوجوان ہیں جن کے پاس روزگار نہیں ہے؟ یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے، اگر مجھے نا نکالا جاتا، اگر بیٹے سے تنخواہ نا لینے پر حکومت نا ختم کی جاتی تو کوئی بھی نوجوان یہاں بے روزگار نہیں ہوتا، سب خوشحال ہوتے، گھر گھر چراغ جل رہے ہوتے۔

سابق وزیر اعظم نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ٹولہ ہے جس نے پاکستان کے جسم پر کلہاڑی ماری ہے، اس کے ساتھ زیادتی کی ہے۔

نواز شریف نے دریافت کیا کہ آج یوریا کتنے کا ملتا ہے؟ ہمارے دور میں یوریا 1200 روپے کا تھا اور آج 5 ہزار کا ہوگیا ہے، یہ ہے تبدیلی کا نتیجہ، میرے دور میں ٹریکٹر 9 لاکھ روپے کا تھا آج یہ 38 لاکھ کا لیکن ہم پاکستان کو مہنگائی اور بے روزگاری سے واپس لائیں گے اور یہاں کے حالات کو اتنا اچھا بنائیں گے کہ ہر گھر میں بہترین روزگار ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ بورے والا میں ہائی وے بنائی جائے گی اور عین ممکن ہے کہ ایئرپورٹ بھی بنایا جائے گا، مزید کہا کہ اگر تہمینہ دولتانہ یہاں سے کامیاب ہوئی تو یہاں میڈیکل کالج بھی دیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ انشااللہ بورے والا کو ضلع بھی بنایا جائے گا۔

’صرف مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پر عوام میں گئی ہے‘

بعد ازاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج میں پہلی بار یہاں آئی ہوں لیکن جیسے آپ نے ہمارا استقبال کیا اس پر آپ سب کا شکریہ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں سے جتنے بھی امیدوار مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں ان سب کو ووٹ دیں تاکہ ہم سب دن رات آپ کی خدمت کرسکیں۔

مزید کہنا تھا کہ آج کل تمام مخالف جماعتیں پنجاب میں آکر ووٹ مانگ رہی ہیں لیکن ان کو جلسہ کرنے میں مشکل پیش آرہی ہیں کیونکہ جہاں بھی وہ جلسہ کرتے ہیں وہاں آگے پیچھے،دائیں، بائیں صرف مسلم لیگ (ن) کے ہی منصوبے نظر آرہے ہوتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے بتایا کہ ہمیں بورے والا کے سامنے اپنے منصوبے پیش کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ سب یہ جانتے ہیں، اگر ملک میں کوئی بھی قابل ذکر منصوبہ ہے تو اس میں صرف اور صرف نواز شریف کا نام لکھا ہے، صرف مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پر عوام میں گئی ہے باقی تمام جماعتیں صرف نواز شریف پر تنقید کر رہی ہیں تو جب کام کیا ہوتا ہے تو تنقید کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ؟

مریم نواز نے بتایا کہ مجھے تو کسی پر تنقید یاد ہی نہیں آئے گی، میں اگر مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی بتانا شروع کروں تو کل شام کے 4 بج جائیں گے۔

بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آکر نواز شریف پر تنقید کر رہے ہیں اور جہاں سے آئیں ہیں وہاں کے اسکولوں میں بچوں کے بجائے مویشی بندھے ہوئے ہیں تو کیا آپ لوگوں کو یہ والی ترقی چاہیے؟

مریم نواز نے کہا کہ مہنگائی کی ماری عوام نواز شریف کو اس لیے آواز دے رہے ہیں کیونکہ کوئی آیا اور انتقام لے کر چلتا بنا، کوئی آیا اور گالی گلوچ کر کے چلتا بنا، جیلوں میں پھینک کے چلتا بنا لیکن صرف نواز شریف نے آپ کی حقیقی خدمت کی ہے، پوری پاکستان میں اگر ایسا کوئی لیڈر ہے جس کو آپ کی فکر ہے تو وہ نواز شریف ہیں۔

’کل ہم اپنا منشور پیش کریں گے‘

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پیچھے اللہ کا فضل ہے، مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے جنوبی پنجاب کی دل سے خدمت کی ہے، بہت لوگ آئے اور جنوبی پنجاب کو بیوقوف بنا کر چلے گئے۔

مزید کہا کہ  عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب بنے تو کوئی انہیں جانتا تک نہیں تھا، وہ کہتے تھے کہ میں یہاں پر پنجاب کا شہباز شریف لگا ہوا ہوں۔

مریم نواز نے بتایا کہ کل ہم اپنا منشور پیش کریں گے، ہمارا منشور بالکل واضح ہے، موٹرویز کا جال، ہسپتال ٹھیک کرنا، اسکول بنانا، روزگار دینا، مہنگائی کم کرنا ہمارا منشور ہے۔

مزید کہا کہ 8 فروری کو سب نے نکلنا ہے، پولنگ اسٹیشن پر جانا ہے اور شیر کو ووٹ ڈالنا ہے۔